Updated: August 13, 2025, 10:14 PM IST
| Gaza Strip
ہند رجب فاؤنڈیشن (ایچ آر ایف) نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے الجزیرہ کے ۵؍ صحافیوں کے خلاف تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے نے الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور دیگر صحافیوں کے قتل کیلئے ذمہ دار سینئر اسرائیلی اہلکاروں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
الجزیرہ کے صحافی انس الشریف۔ تصویر: ایکس
ہند رجب فاؤنڈیشن ( ایچ آر ایف) اور فلسطینی سینٹر فار ہیومن رائٹس (پی سی ایچ آر) نےبین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی جے) میں آرٹیکل ۱۵؍ کے تحت الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کے دیگر ۴؍ ساتھیوں کے قتل کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ ہند رجب فاؤنڈیشن (ایچ آر ایف ) اور پی سی ایچ آر نے اس قتل کو ’’جنگی فعل‘‘ اور ’’جنگی جرم‘‘ قرار دیا۔ ہند رجب فاؤنڈیشن کے ذریعےایچ آر ایف کی ویب سائٹ پر شائع کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ بین الاقوامی فوجداری عدالت ان احکامات اور فیصلوں کی طرف توجہ دے جن کے ذریعے الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کوقتل کیا گیا ہے۔‘‘ پی سی ایچ آر نے غزہ میں ہلاک ہونے والے الجزیرہ کے دیگر صحافیوں کے قتل کے ثبوت بھی پیش کئے ہیں۔ پی سی ایچ آر کے کاغذات میں جن صحافیوں کے کاغذات پیش کئے ہیں ان میں حسام شبت، اسماعیل الغول، احمد الومزة وائل حمدان إبراهيم الدحدوح، سمیر ابودقہ اور احمد الوح شامل ہیں۔ مزید برآں ایچ آر ایف نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے دیگر صحافیوں جیسے ابراہیم زہیر، محمد نوفل اور مومن علیوہ کا وسیع تر خاکہ بھی پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے ۵؍ صحافی جاں بحق، الجزیرہ نے مذمت کی
ایچ آر ایف نے تفتیش میں اسرائیل کے جن سینئر اہلکاروں کے نام شامل کئے ہیں ان میں اسرائیل فوجی کے چیف جنرل اسٹاف ایال ضمیر، اسرائیلی فورس کے کمانڈر تومر بار اور جنوبی کمانڈ کے کمانڈر یانیر اسور بھی شامل ہیں۔ ایچ آر ایف کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سزا کے مستحق ہیں۔ ایچ آر ایف نے فوجی قیادت کے بغیر شناخت کی ہے کہ اسرائیلی فوجی ترجمان کی یونٹ عرب میڈیا ڈیویژن کے رکن اویکاری اداری نے بھی الشریف کے خلاف اس مہم میں اہم کردار نبھایا ہے اور ان کے حماس سے وابستہ ہونے کے بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے مبینہ طور پر ان کے قتل کیلئے عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔