Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی: ذرائع

Updated: August 14, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’کنگ‘‘ سیٹ پر شاہ رخ خان کے زخمی ہوجانے کے بعد فلم کی شوٹنگ کئی ہفتوں کیلئے روک دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فلم ۲۰۲۶ء کے بجائے ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

۲۰۲۳ء میں ۴؍ سال بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان پردۂ سیمیں پر لوٹے تھے اور اب یوں محسوس ہورہا ہے کہ انہیں سنیما اسکرین پر دیکھنے کیلئے مداحوں کو مزید ۴؍ سال انتظار کرنا ہوگا۔ دسمبر ۲۰۲۳ء میں ’’ڈنکی‘‘ کی ریلیز کے بعد سے شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم ’’کنگ‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جسے کی ریلیز کی تاریخ ۲۰۲۵ء مقرر کی گئی تھی۔ تاہم، پروڈکشن میں تاخیر کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاریخ ۲۰۲۶ء کیلئے تجویز کی گئی۔ اور اب یہ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے کندھے میں شدید چوٹ آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ روکنی پڑی۔ شاہ رخ خان کو صحت یاب ہونے کیلئے خاطر خواہ وقت درکار ہے جس کے سبب اب فلم ۲۰۲۶ء کے بجائے ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناگارجن نے کہا کہ ’قلی‘ میں ان کا لُک ’بیٹ مین‘ کے ہیتھ لیجر کے کردار ’جوکر‘ سے متاثر

مڈڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’ کنگ‘‘ کی ٹیم نے شاہ رخ خان کی چوٹ کی وجہ سے شوٹنگ روک دی ہے۔ انہیں صحت یاب ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔ یہ ایکشن سے بھرپور ایک بڑی فلم ہے اس لئے ٹیم، شاہ رخ کی صحت کے متعلق کافی سنجیدہ ہے۔‘‘ ذرائع نے بتایا کہ ’’کنگ‘‘ کو گاندھی جینتی ۲۰۲۶ء پر ریلیز کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا تھا۔ مگر اب یوں محسوس ہورہا ہے کہ فلم ۲۰۲۷ء کے اوائل میں ریلیز ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بوبی دیول ’’الفا‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کررہے ہیں

خیال رہے کہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد جب شاہ رخ خان نے اظہار تشکر کا ویڈیو جاری کیا تو وہ کندھے کا بیلٹ لگائے ہوئے تھے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انہیں شدید چوٹ آئی ہے۔ خیال رہے کہ ’’کنگ‘‘ میں بالی ووڈ کے نامور اور مشہور اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں شاہ رخ خان کے علاوہ، سہانا خان، ابھیشیک بچن، دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، انیل کپور، جیکی شروف، ارشد وارثی، جے دیپ اہلاوت اور ابھے ورما کے نام قابل ذکر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK