• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عثمانیہ یونیورسٹی کی سابق طالبہ ثانیہ مہرین نے روڈز اسکالرشپ حاصل کی، آکسفورڈ میں پی ایچ ڈی کریں گی

Updated: November 21, 2026, 9:59 PM IST | Hyderabad

ثانیہ مہرین نے یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ، عثمانیہ یونیورسٹی سے بایومیڈیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، حیدرآباد سے بایومیڈیکل انجینئرنگ میں ایم ٹیک (M.Tech) کر رہی ہیں۔ ان کی تحقیقی دلچسپیاں میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (MRI)، میڈیکل فزکس اور کمپیوٹیشنل امیجنگ کے سنگم پر مرکوز ہیں۔ وہ ایم آر آئی ایکوزیشن تکنیک، پلس سیکوئنس ڈیزائن اور مقداری امیجنگ (quantitative imaging) پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔

Picture: X
تصویر: ایکس

عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد کی سابق طالبہ ثانیہ مہرین کو باوقار روڈز اسکالرشپ (Rhodes Scholarship) کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اب وہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی (PhD) کریں گی۔ ثانیہ نے یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ، عثمانیہ یونیورسٹی سے بایومیڈیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ روڈز ٹرسٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، وہ اس وقت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، حیدرآباد سے بایومیڈیکل انجینئرنگ میں ایم ٹیک (M.Tech) کر رہی ہیں۔ ان کی مہارت کا شعبہ میڈیکل سینسنگ، اینالیٹکس اینڈ سیمولیشن ہے۔

روڈز ٹرسٹ نے بتایا کہ ثانیہ مہرین کی تحقیقی دلچسپیاں میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (MRI)، میڈیکل فزکس اور کمپیوٹیشنل امیجنگ کے سنگم پر مرکوز ہیں۔ وہ ایم آر آئی ایکوزیشن تکنیک، پلس سیکوئنس ڈیزائن اور مقداری امیجنگ (quantitative imaging) پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جنوبی کوریا: امتحان میں نقل کرنے والوں کو پکڑنے کا نایاب نسخہ، فون پرہنگامی الرٹ

قارئین کو بتا دیں کہ روڈز اسکالرشپ ۱۹۰۳ء میں قائم کی گئی تھی۔ اسے دنیا کے قدیم ترین بین الاقوامی اسکالرشپ پروگراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ منتخب اسکالرز کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس اسکالرشپ میں مکمل ٹیوشن فیس، رہائش کے اخراجات، سفری اخراجات اور ویزا کے اخراجات شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK