شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور ہنڈائی کمپنی کے اہلکاروں کے خلاف راجستھان کے بھرت پور میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وکیل کیرتی سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ہنڈائی کار خریدی تھی جس میں تکنیکی خرابی ہے۔
EPAPER
Updated: August 26, 2025, 7:47 PM IST | Bharatpur
شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور ہنڈائی کمپنی کے اہلکاروں کے خلاف راجستھان کے بھرت پور میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وکیل کیرتی سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ہنڈائی کار خریدی تھی جس میں تکنیکی خرابی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے خلاف راجستھان کے شہر بھرت پور میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ یہ الزام ہے کہ دونوں اداکار خراب گاڑیوں کی برانڈنگ کر رہے ہیں۔ شکایت میں ہنڈائی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر آنسو کم، کل وقتی ڈائریکٹر اور سی او او ترون گرگ اور شوروم مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔ یہ سارا معاملہ ہیونڈائی الکازر سے متعلق ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:جاپان کا ہندوستان میں خطیر رقم کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
راجستھان کے وکیل کی عرضی پر عدالت کا حکم
عدالت نے بھرت پور کے رہائشی وکیل کیرتی سنگھ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ متھرا گیٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کیرتی سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جون۲۰۲۲ء میں۹۷ء۲۳؍ لاکھ روپے کی قیمت میں ایک کار خریدی تھی۔ اس گاڑی کے لیے اس نےایچ ڈی بی فائنانشل سروسیز سے قرض لیا اور باقی رقم نقد ادا کی۔ کمپنی نے یہ کار۱۴؍ جون۲۰۲۲ء کو فراہم کی۔ وکیل کا الزام ہے کہ ہائی وے پر اوور ٹیک کرتے وقت گاڑی پک اپ نہیں لیتی ہے صرف آر پی ایم بڑھتا ہے اور اوڈومیٹر پر خرابی کے آثار نظر آنے لگتے ہیں۔ ۶۔۷؍ ماہ بعد گاڑی میں تکنیکی خرابی مزید بڑھ گئی۔
ہنڈائی کمپنی کا جواب : مینوفیکچرنگ خرابی
شکایت کنندہ کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ یہ مسئلہ مینوفیکچرنگ ڈیفیکٹ ہے جس کا مستقل حل ممکن نہیں ہے۔ انہیں مشورہ دیا گیا کہ پریشانی کی صورت میں گاڑی کو ایک محفوظ زون میں کھڑا کر کے ۲۰۰۰؍ آر پی ایم پر ایک گھنٹے تک چلایا جائے تو انجن مینجمنٹ سسٹم کی خرابی کی علامت دور ہو جائے گی۔
اشتہارات اور پروموشن کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز پر بھی الزامات ہیں
کیرتی سنگھ نے ایف آئی آر میں کہا کہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کمپنی کے نمائندوں کی طرح برابر کے ملزم ہیں۔ متھرا گیٹ تھانے کے اے ایس آئی رادھا کشن نے تصدیق کی ہے کہ کار کی خرابی کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔