• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میں کسی کی گستاخی برداشت نہیں کروں گا: عمال ملک نے ٹرولز پر تنقید کی

Updated: January 11, 2026, 6:04 PM IST | Mumbai

’’بگ باس۱۹‘‘کے فائنل کے بعد بھی ہنگامہ جاری ہے۔ گھر کے اندر چھوٹے چھوٹے تبصرے اور بیانات اب سوشل میڈیا پر بڑے تنازعات کی وجہ بن چکے ہیں۔ اس بار، تنازع گلوکار اور موسیقار عمال ملک شامل ہیں۔

Amaal Malik.Photo:INN
عمال ملک۔ تصویر:آئی این این

’’بگ باس۱۹‘‘کے فائنل کے بعد بھی ہنگامہ جاری ہے۔ گھر کے اندر چھوٹے چھوٹے تبصرے اور بیانات اب سوشل میڈیا پر بڑے تنازعات کی وجہ بن چکے ہیں۔ اس بار، تنازع گلوکار اور موسیقار عمال  ملک شامل ہیں، جو شو کے ٹاپ فائن فائنلسٹ میں شامل تھے۔ گھر کے اندر، انہوں نے تانیا متل کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، جس پر ناظرین اور شائقین نے اعتراض کیا۔شو ختم ہونے کے بعد بھی یہ معاملہ سوشل میڈیا پرگرم ہے اور مداحوں نے ان سے عوامی معافی کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

تنازعہ مزید بڑھ گیا جب عمال کے منیجر نے ایک پوسٹ کیا جس میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ عمال  کے خاندان اور دوستوں کو اس معاملے میں نہ گھسیٹیں۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور تانیا کے حامیوں نے اسے سنجیدگی سے لیا اور عمال  سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔اس تنازع کے درمیان عمال  ملک نے خود اپنا ردعمل شیئر کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:انڈین آئیڈل سیزن ۳؍ کے فاتح پرشانت تمانگ کا اچانک انتقال

انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنی تمام غلطیوں کے لیے پہلے ہی معافی مانگ چکا ہوں، چاہے وہ تانیا متل سے ہو یا شو کے دیگر امیدواروں سے۔ شو چھوڑنے کے بعد میرا پہلا پوسٹ تانیا کے لیے تھا۔ اس کے باوجود میرے منیجر، ٹیم، خاندان اور دوستوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بالکل غلط ہے اور لوگ اپنے لائیک کے لیے لڑ رہے ہیں۔‘‘عمال نے کہاکہ ’’میں اور تانیا صرف دوست تھے، شو میں ہمارا کبھی کوئی رومانوی یا جذباتی رشتہ نہیں رہا۔‘‘انہوںنے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں کو جارحانہ ہونے سے روک سکتا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں کسی کی بدتمیزی برداشت کروں گا۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ ’’اس پورے معاملے کو مزید نہ بڑھایا جائے، ہمیں ڈرامہ ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے، میں ذاتی طور پر اور عوامی طور پر پہلے ہی معافی مانگ چکا ہوں  اور مزید کسی بحث یا ٹرولنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تنازعہ محض وقت اور توانائی کا ضیاع ہے، جسے روکنے کی ضرورت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی نےایکسیٹر سٹی کے خلاف ۱۰؍گول کئے

عالیہ بھٹ نے فلم ’’حق‘‘ میں یامی گوتم کی اداکاری کی تعریف کی
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’حق‘‘ میں اداکارہ یامی گوتم کی شاندار اداکاری کی  تعریف کی ہے۔عالیہ بھٹ نے حال ہی میں فلم ’’حق‘‘ دیکھی، جو انہیں بے حد پسند آئی۔ انہوں نے یامی گوتم کی اداکاری کو سراہتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا: ’’کوئین یامی گوتم،حق میں آپ فن، دل اور سونے کی طرح چمک رہی ہیں۔ یہ اب تک کے بہترین خواتین کرداروں میں سے ایک ہے… جیسا کہ میں نے فون پر بھی کہا تھا… میں یامی کی بہت بڑی مداح ہوں اور آپ کے آنے والے تمام کاموں کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK