Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی سی آئی سی آئی بینک: بچت کھاتہ داروں کیلئے کم از کم بیلنس ۵۰؍ ہزار روپے

Updated: August 09, 2025, 8:58 PM IST | Mumbai

آئی سی آئی سی آئی بینک نے یکم اگست سے بینک میں سیونک اکاؤنٹ ہولڈرز (بچت کھاتہ داروں) کیلئے کم از کم بیلنس کی حد ۵۰؍ ہزار روپے کردی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان کے دوسرے سب سے بڑے بینک آئی سی آئی سی آئی نے یکم اگست سے مخصوص گاہکوں کیلئے ماہانہ کم از کم اوسط بیلنس کی حد میں اضافہ کردیا ہے۔ بینک سے وابستہ ایک ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این ڈی ٹی وی پروفٹ کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بینک کے ’’پریمیم کسٹمر بیس‘‘ (امیر گاہکوں کی تعداد) کو بڑھانا ہے۔ میٹرو اور بڑے شہروں کے صارفین جو یکم اگست کو یا اس کے بعد سیونگ اکاؤنٹ کھول رہے ہیں، ان کیلئے کم از کم ماہانہ اوسط بیلنس پہلے کے ۱۰؍ ہزار روپے سے بڑھا کر ۵۰؍ ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ تاہم، پرانے گاہکوں کیلئے ۱۰؍ ہزار روپے کی شرط لاگو ہوتی رہے گی۔ خیال رہے کہ آئی سی آئی سی آئی بینک کی کم از کم اوسط بیلنس کی ضروریات کی تفصیلات اس کی سرکاری ویب سائٹ پر درج ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سیف علی خان کو راحت: سپریم کورٹ نے ایم پی میں نوابی ورثے کو نشانہ بنانے والے سرکاری منصوبےکو روک دیا

نیم شہری علاقوں میں نئے کھاتہ داروں کیلئے ماہانہ کم از کم اوسط بیلنس بڑھا کر ۲۵؍ ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ دیہی صارفین کو ۱۰؍ ہزار روپے رکھنے ہوں گے۔ دونوں زمروں کے موجودہ صارفین کو کم از کم ۵؍ ہزار روپے رکھنے ہوں گے۔ جو صارف کم از کم بیلنس نہیں رکھیں گے ان پر ۵۰۰؍ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ اقدام ہندوستان کے سب سے بڑے نجی بینک میں سے ایک کی طرف سے ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، یہاں تک کہ کئی بینک اپنے جرمانے کے ڈھانچے کو نرم کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ملک کا سب سے بینک، پہلے ہی تمام کم از کم بیلنس چارجز کو ختم کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK