Inquilab Logo Happiest Places to Work

اس ماہ ای کے وائی سی نہیں ہوا تو اگلے ماہ ٹیچرس کو تنخواہ نہیں ملے گی

Updated: August 04, 2026, 9:56 AM IST | Pune

وزارت مالیات نے اسکولوں کو واضح کر دیا ہے کہ ای کے وائی سی کیلئے اب تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی ۔

All teachers are suffering the consequences of the dishonesty of a few (File)
چند اساتذہ کی بے ایمانی کا خمیازہ تمام ٹیچرس کو بھگتنا پڑ رہا ہے (فائل)

ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت نے شالارتھ سسٹم کے ذریعے تنخواہیں حاصل کرنے والے   جزوی  امداد یافتہ، نجی اور ضلع پریشد کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ  کیلئے ای کے وائی سی کروانا لازمی قرار دیا ہے ۔ اب محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ جن ملازمین نے اگست ۲۰۲۶ء میں  ای کے وائی سی مکمل نہیں کی انہیں اگست کی (ستمبر میں ملنے والی) تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

۲۸؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو محکمہ خزانہ کے پرنسپل سیکریٹری کی صدارت میں ہوئی ایک جائزہ میٹنگ میں شالارتھ سسٹم میں تمام متعلقہ ملازمین کے ای کے وائی سی کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ اب کے وائی سی کی مدت میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ ستمبر میں اپنی تنخواہیں بروقت حاصل کرنے کیلئے فوری طور پر ای کے وائی سی عمل کو مکمل کریں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل ای کے وائی سی کی تاریخ میں توسیع کی جا چکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: طلبہ پر پولیس تشدد کیخلاف کانگریس کی طلبہ تنظیم کا دہلی میں مارچ

فوری عمل آوری کے احکامات

اس فیصلے پر فوری عمل آوری کے احکامات ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن شرد گوساوی اور ڈائرکٹر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم ڈاکٹر مہیش پالکر نے دیئے ہیں۔ ڈیویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، ایجوکیشن آفیسر، ایجوکیشن انسپکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پے اینڈ پراویڈنٹ فنڈ ٹیم نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اسکولوں سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں فوری طور پر اساتذہ کو آگاہ کریں۔ محکمہ  مالیات کی طرف سے پہلے جاری کئے گئے   سرکاری سرکیولرکے مطابق ای کے وائی سی کو مکمل کرنے کیلئے کئی بار ہدایات دی گئی تھیں۔ پہلے اسے مئی ۲۰۲۶ء تک مکمل کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن اساتذہ اسے مکمل نہیں کر سکے ۔ لہٰذا رایخ میں  توسیع کر دی گئی تھی۔ تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا ای کے وائی سی عمل ابھی تک نامکمل ہے۔ لہٰذا حکومت نے نیا فرمان جاری کیا ہے۔ اگست میں اگر ای کے وائی سی مکمل نہیں ہوا تو اگلے ماہ تنخواہ نہیں ملے گی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ سال ریاست میں جعلی آئی ڈی کی مدد سے اساتذہ کی بھرتی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس میں کئی مقامات پر اساتذہ صرف کاغذ پر تھے جبکہ اسکول میں کوئی پڑھا نہیں رہا تھا۔ اسی کے پیش نظر کے وائی سی کا حکم دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK