Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا ۲ء۱؍ ارب ڈالر کا قرض منظور

Updated: May 10, 2026, 11:34 AM IST | Washington

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے ۲؍ الگ الگ مالیاتی پروگراموں کے تحت۱ء۲؍ ارب ڈالر کے قرض کو جمعہ کو منظوری دیدی۔

IMF headquarters. Photo: INN
آئی ایم ایف کا ہیڈ کوارٹرز۔ تصویر: آئی این این

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ  (آئی ایم ایف) نے  پاکستان کیلئے ۲؍ الگ الگ مالیاتی پروگراموں کے تحت۱ء۲؍ ارب ڈالر کے قرض کو جمعہ کو منظوری دیدی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسی لٹی (ای ایف ایف ) کے تحت پاکستان کو تقریباًایک  ارب ڈالر اورریزی لنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف)  کے تحت تقریباً۲۱؍ کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ریلوے کا نیا ریزرویشن سسٹم بُکنگ کےوقت ہی بتائے گا کہ ٹکٹ کنفرم ہوگا یا نہیں

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے ستمبر ۲۰۲۴ء میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت پاکستان کو ۳۷؍ ماہ کی مدت میں ۷؍ ارب ڈالر  اور ریزی لنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسیلٹی کے تحت ۱ء۴؍ ارب  ڈالر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس طرح۸ء۴؍ارب ڈالر کے قرض کے ان ۲؍ پیکیج  میں  سے پاکستان آئی ایم ایف سے  اب تک ۴ء۵؍ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔ پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابقیہ رقم  آئندہ ہفتے کے آغاز میں جاری کر دی جائے گی جس کے بعد پاکستانی مرکزی بینک کے کا مالی ذخیرہ ۱۷؍ارب ڈالر سے تجاوز کرجائےگا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK