Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر میں ہر ضلع میں ٹریفک پارک بنے گا

Updated: May 10, 2026, 11:57 AM IST | Mumbai

ایک ایک کروڑ کی لاگت سے بننے والے ان پارکوں کا مقصد طالب علموں کو ٹریفک کے ضابطے سمجھانا اور روڈ سیفٹی کی ضرورت کا احساس دلانا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

طالب علموں کو ٹریفک کے ضابطے سمجھانے اور روڈ سیفٹی کی ضرورت کا احساس دلانے کیلئے مہاراشٹر ٹرانسپورٹ محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں ۶۰؍ ٹریفک پارک بنائے جائینگے۔ ان پارکوں کو شیو سینا کے معروف لیڈر آنند دیگھے سے موسوم کیا جائیگا جو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے سیاسی گرو ہیں۔ اعلان کے مطابق پارک بنانے کیلئے فی پارک ایک کروڑ کی لاگت آئیگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی میں ایس ایس سی امتحانات کا مجموعی نتیجہ ۸۴ء۹۱؍ فیصد رہا

اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے وزیر پرتاپ سرنائیک نے بتایا کہ ہر ٹریفک پارک کو اس طرح ڈیولپ کیا جائیگا تاکہ طالب علموں کو ٹریفک کے ضابطوں سے آگاہی ہو نیز   زیبرا کراسنگ، سگنل سسٹم، سڑکوں پر نصب کئے گئے سائن بورڈ اور الگ الگ قسم کی موٹر گاڑیوں کی معلومات ہو۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ وہ کم عمری میں ہی ساری باتیں جان لیں گے، ان کو ٹریفک کے ضابطوں کا علم ہوگا اور ان میں روڈ سیفٹی کے تئیں بیداری آسکے گی۔ بڑھتے سڑک حادثات کے پیش نظر یہ پروجیکٹ شروع کیا جائیگا۔ 

بھیونڈی: قدرتی نالہ بند کرنے سے زرعی زمینوں کو شدید نقصان

پرتاپ سرنائیک کا کہنا تھا کہ یہ پارک ویسے تو طلبہ کیلئے بنائے جا رہے ہیں مگر ان سے فائدہ اٹھانے کیلئے کسی کو منع نہیں کیا جائیگا۔ اس طرح یہ سب کیلئے ہوگا، جو بھی ٹریفک کے اصول سمجھنا چاہئے یہ پارک اس کیلئے کھلے ہونگے۔ ان    پارکوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی ٹریننگ ٹریک بھی ہوں گے۔  اس سے ذمہ داری کے ساتھ گاڑی چلانے کا احساس ہیدا ہوگا۔ منترالیہ کے ایک سینئر افسر نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پارکوں میں سگنلنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ سسٹم، موٹر گاڑیوں کی فٹ نیس وغیرہ کی بھی معلومات دی جائیگی۔ ابھی یہ طے نہیں کہ پارکوں کی تشکیل و تعمیر کب شروع ہوگی کیونکہ اس پروجیکٹ کو شہری ترقیات، منصوبہ بندی اور مالیات کے شعبوں کی منظوری درکار ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK