Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی وزیر دفاع کے خلاف مواخذہ کی تحریک ، ہیگ سیتھ کی مشکل میں اضافہ

Updated: April 16, 2026, 10:00 AM IST | Agency | New York

ایران سے جنگ کے درمیان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیتھ کیخلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذہ کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹس کے اراکین نے بدھ کو ہیگ سیتھ کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کا اعلان کیا تھا۔

Pat Hegseth.Photo:INN
پیٹ ہیگ سیتھ۔ تصویر:آئی این این
ایران سے جنگ کے درمیان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیتھ کیخلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذہ کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹس کے اراکین نے بدھ کو ہیگ سیتھ کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس تحریک کے بعد ایران جنگ میں ہیگ سیتھ کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ حالانکہ اس وقت تعداد اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے حق میں نہیں ہے۔ ایسے میں ہیگ سیتھ کی کرسی محفوظ رہ سکتی ہے لیکن ٹرمپ حکومت کیلئے یہ رسوائی کا سبب ہو گا۔امریکی  جریدے ’ایکسیوس‘ کے مطابق ہاؤس آف ڈیموکریٹس نے ۵؍سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ہیگ سیتھ کے خلاف مواخذہ کی تحریک  پیش کی ہے۔ وزیر دفاع کو کابینہ سے ہٹانے کے لئے سینیٹ اور ہاؤس میں ۲؍ تہائی اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین پارلیمنٹ نے ۷؍ صفحات پر مشتمل تحریک مواخذہ ہ پیش کی ہے۔  یہ  تحریک مواخذہ رکن پارلیمنٹ یاسمین انصاری نے پیش کی ہے جس پر ۸ھ دیگر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے دستخط کئے ہیں۔ ہیگ سیتھ پر الزام ہے کہ ایران کے خلاف انہوں نے بغیر کانگریس کی اجازت لیے غلط طریقے سے جنگ کی شروعات کی۔ ہیگ سیتھ نے اپنے اس عمل سے امریکی فوجی اہلکاروں کو قصداً خطرے میں ڈالا۔
 
 
تحریک مواخذہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہیگ سیتھ کے کہنے پر امریکی فوج نے ایران میں شہری ڈھانچوں کو بھی نشانے پر لیاجو غیر قانونی ہے۔ اس عمل سے پوری دنیا میں امریکہ کی بدنامی ہوئی۔ہاؤس آف ڈیموکریٹس کے اراکین نے سگنل گیٹ کا بھی اپنی تحریک مواخذہ میں ذکر کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہیگ سیتھ کی لاپروائی کی وجہ سے خفیہ جانکاری لیک ہوئی۔تحریک مواخذہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہیگ سیتھ کے سبب پنٹاگن امریکہ کے دونوں ایوانوں کو جانکاری مہیا نہیں کرا رہا ہے۔ جانکاریوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ہیگ سیتھ فوج کے اندر موجود تنوع کو   روک رہے ہیں۔ اس سے امریکی فوج پر اثر ہو سکتا ہے۔
 
 
ہیگ سیتھ نے اپنے دفتر کا غلط استعمال کیا ہے۔ بہرحال، تحریک مواخذہ سے ہیگ سیتھ کو نقصان بھلے ہی نہ پہنچے، لیکن ان کی کرسی پھر بھی خطرے میں ہے۔ دراصل ہاؤس آف ڈیموکریٹس نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ۲؍سینئر افسران کے خلاف تحریک مواخذہ کی پیش رفت کی تھی۔ ان میں ایک کا نام تھا کرسٹی نویم (سابق وزیر داخلہ)  اور دوسرے کا نام ہے پام بانڈی (اٹارنی جنرل)۔ ٹرمپ نے دونوں کو ہی تحریک مواخذہ پر بحث شروع ہونے سے پہلے ہی ہٹا دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK