• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمران مسعود کو بیان بازی کے بجائے کام پر توجہ دینے کی ہدایت

Updated: November 27, 2026, 2:55 PM IST | Agency | Lucknow

ملکارجن کھرگے نےجذبہ کو سراہا مگر کہاکہ ’’اپوزیشن کے درمیان اختلاف سے انتخابی امکانات کمزور پڑ سکتے ہیں۔‘‘

Imran Masood. Photo: INN
عمران مسعود۔ تصویر: آئی این این

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سماج وادی پارٹی  کے خلاف بیان بازی کے بجائے تنظیمی کاموں پر توجہ دیں اور ’’باتوں کے بجائے عملی اقدامات‘‘ کریں۔ عمران مسعود نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات ۲۰۲۷ء کیلئے نشستوں کی تقسیم سے متعلق مذاکرات کے دوران سماجوادی پر سخت  تنقید کی ہے۔

لکھنؤ میں کانگریس دفتر میں یومِ آئین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے مبینہ طور پر پارلیمنٹ میں مسعود کی سرگرمیوں اور ٹیلی ویژن مباحثوں میں پارٹی کا بھرپور دفاع کرنے کے ان کے انداز کو سراہا۔ تاہم  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انفرادی بیانات اور عوامی سرگرمیوں کے ساتھ تنظیمی سطح پر اجتماعی کوششیں بھی ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:گیانیش شادی کی تقریب میں پہنچے، احتجاج کا سامنا کرنا پڑا

کھرگے نے پارٹی لیڈروں کو آپسی اختلاف  سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ اپوزیشن کے درمیان اختلافات انتخابی امکانات کمزور کر سکتے ہیں۔  کانگریس صدر کا یہ بیان عمران مسعود کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نشستوں کی تقسیم کیلئے مذاکرات کے دوران ہی سماجوادی   کی جانب سے ۵؍ امیدواروں کے   اعلان پر سخت برہمی کااظہار کیا۔ مسعود سہارنپور سے لوک سبھا کے رکن اور اتر پردیش کانگریس کے کارگزار صدر ہیں۔بدھ کومیڈیا سے گفتگو  میں  انہوں نے بی جےپی کو ہرانے کے سماجوادی پارٹی کے عزم پر بھی سوال کھڑا کرتے ہوئے  واضح کیا   کہ کانگریس اسمبلی الیکشن میں  محض ۲۶؍ نشستوں کی پیشکش کوقبول نہیں کرے گی۔ 

اقراء نےسماجوادی کا دفاع کیا

سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمان اقرا حسن نےسیٹوں کی تقسیم پرگفتگو کے  دوران ہی ۵؍ امیدواروں کے اعلان کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے  کہاکہ یہ نام صرف ان حلقوں کیلے جاری کئے گئےہیں جن پر سماجوادی کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہاں موجودہ اراکین  اسمبلی  پارٹی کے ہیں۔ اقرا  نے یہ بھی واضح کیا کہ ۲۶؍  نشستوں کی پیشکش ماضی اور مستقبل کے تقاضوں میں توازن پیدا کرنے کیلئے تیار کیے گئے انتظام کا حصہ تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK