Inquilab Logo

برازیل میں ایکس اور اسکے مالک ایلون مسک کے خلاف جانچ شروع

Updated: April 09, 2024, 11:48 AM IST | Agency | Brasília

 برازیل کی اعلیٰ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس کے مالک ایلون مسک کیخلاف کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے اور عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور کئی سابق کھاتوں پر سے غیر آئینی پابندی ہٹا نے کے اعلان کے بعد جانچ شروع کردی ہے۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر : آئی این این

 برازیل کی اعلیٰ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم `ایکس کے مالک ایلون مسک کیخلاف کچھ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے اور عدالت کے حکم کو چیلنج کرنے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور کئی سابق کھاتوں پر سے غیر آئینی پابندی ہٹا نے کے اعلان کے بعد جانچ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: حرم شریف میں تراویح میں ختم قرآن کے بعد دعا، رقت آمیز مناظر

ایک عدالتی دستاویز کے حوالے سے کئی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اتوار کو ایکس سے منسلک انصاف میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے مسک کے خلاف جانچ شروع کی۔ مسک نے گزشتہ سال۸؍ جنوری کے فسادات کے مرتکب افراد کے کچھ اکاؤنٹس بلاک کرنے کے جج موریس کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ ان فسادات میں برازیل کے سابق صدر جایر بولسونارو کے ہزاروں انتہائی دائیں بازو کے حامیوں نے ملک کی کانگریس، سپریم کورٹ اور پریسیڈنٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل اتوار کو مسک نے پوسٹ کیا تھا کہ ایکس پابندیاں ہٹا دے گا کیونکہ وہ غیر آئینی تھیں۔ انہوں نے جج موریس سے استعفیٰ دینے یا مواخذہ کا مطالبہ بھی کیا۔ جج موریس نے اپنے حکم میں لکھا کہ مسک نے عدالت کیخلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، اگر ایکس حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اس پر یومیہ۱۹؍ہزار ۷۷۴؍امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK