مودی حکومت نے تہواروں کے موسم میں ملک میں چینی کی دستیابی بڑھانے کیلئے ٹیرف ریٹ کوٹہ (ٹی آر کیو) کے تحت۱۰؍ لاکھ ٹن خام چینی کی ڈیوٹی فری درآمد کی آخری تاریخ بڑھا کر۳۱؍دسمبر۲۰۲۶ء کر دی ہے۔
EPAPER
Updated: October 24, 2026, 1:10 PM IST | Agency | New Delhi
مودی حکومت نے تہواروں کے موسم میں ملک میں چینی کی دستیابی بڑھانے کیلئے ٹیرف ریٹ کوٹہ (ٹی آر کیو) کے تحت۱۰؍ لاکھ ٹن خام چینی کی ڈیوٹی فری درآمد کی آخری تاریخ بڑھا کر۳۱؍دسمبر۲۰۲۶ء کر دی ہے۔
مودی حکومت نے تہواروں کے موسم میں ملک میں چینی کی دستیابی بڑھانے کیلئے ٹیرف ریٹ کوٹہ (ٹی آر کیو) کے تحت۱۰؍ لاکھ ٹن خام چینی کی ڈیوٹی فری درآمد کی آخری تاریخ بڑھا کر۳۱؍دسمبر۲۰۲۶ءکر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد کی مدت میں۳۱؍دسمبر۲۶ء تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل۲۰؍اگست کو حکومت نے۱۰؍لاکھ ٹن خام چینی کی درآمد کی اجازت۳۱؍اکتوبر تک دی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ایف ٹی اے سے ہندوستان اور جرمنی کی صنعتوں کے درمیان تعاون مضبوط ہوگا: پیوش گوئل
صنعتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً۲ء۶؍لاکھ ٹن خام چینی درآمد کی گئی ہے۔صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں برابری نہ ہونے کی وجہ سے درآمد کی رفتار سست رہی ہے۔ اس توسیع کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ جب بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں اتنی کم ہوں کہ درآمد فائدہ مند ثابت ہو، تو چینی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔درآمد کی اجازت دینے کے علاوہ حکومت نے ملک میں چینی کی مناسب دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں تاجروں کے لیے چینی کے ذخیرے کی حد مقرر کرنا بھی شامل ہے، تاکہ محدود دستیابی کے دوران قیمتوں میں اضافے کو روکا جا سکے۔ ۲۶-۲۰۲۵ءکے شوگر مارکیٹنگ سال (اکتوبر سے ستمبر) کیلئےملک میں چینی کی پیداوار کا تخمینہ اب کم ہو کر۳۰۶؍لاکھ ٹن رہ گیا ہے جبکہ پہلے یہ تخمینہ ۳۴۳؍ لاکھ ٹن تھا۔ ملک میں چینی کی سالانہ طلب۲۸۰؍ سے ۲۸۵؍ لاکھ ٹن کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔