Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیرونِ ملک کن ممالک میں یوپی آئی کام کرتا ہے؟ ۲۰۲۶ء کی تازہ فہرست

Updated: August 26, 2026, 4:03 PM IST | New Delhi

ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی ) اب صرف ہندوستان تک محدود نہیں رہا۔ بیرونِ ملک بھی اس کی قبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تازہ سرکاری معلومات کے مطابق یوپی آئی اس وقت۱۱؍ غیر ملکی ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں فعال ہے ۔

UPI Payment.Photo:INN
یوپی آئی پےمنٹ ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی ) (UPI ) اب صرف ہندوستان تک محدود نہیں رہا۔ بیرونِ ملک بھی اس کی قبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تازہ سرکاری معلومات کے مطابق یوپی آئی  اس وقت۱۱؍ غیر ملکی ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں فعال ہے ، جن میں مرچنٹ ادائیگیاں اور سرحد پار رقم کی منتقلی شامل ہیں۔ 
کن ممالک میں یوپی آئی  دستیاب ہے؟
 تازہ سرکاری فہرست کے مطابق: سنگاپور، متحدہ عرب امارات، فرانس ،ماریشس ،نیپال ،بھوٹان،قطر ،سری لنکا ، کمبوڈیا،یونان اورمالدیپ۔ کمبوڈیا میں یوپی آئی  کو وہاں کے قومی کیو آر نظام  KHQR  کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جبکہ یونان میں سرحد پار ترسیلاتِ زر کے لیے یوپی آئی فعال کیا گیا۔ مالدیپ میں ۳۰؍ جولائی۲۰۲۶ء کو ہندوستان کے یوپی آئی  اور وہاں کے فوری ادائیگی نظام  Favara  کے درمیان کراس بارڈر ریمیٹنس شروع ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:مراٹھی سیکھنے کا نظم دوبارہ ہوگا لیکن مدت میں توسیع نہیں

بیرونِ ملک یوپی آئی  سے ادائیگی کیسے کریں؟
اگر کسی دکان یا کاروبار پر یوپی آئی  کی سہولت دستیاب ہو تو  ہندوستانی صارف: یوپی آئی  ایپ کھول سکتا ہے۔  دکان کا یوپی آئی یا پارٹنرکیو آرکوڈ  اسکین کر سکتا ہے۔  ادائیگی کی رقم اور کرنسی کی تفصیلات چیک کر سکتا ہے۔ یوپی آئی پن  درج کرکے ادائیگی مکمل کر سکتا ہے۔ این پی سی آئی  کے مطابق بیرونِ ملک ادائیگی سے پہلے صارف کو اپنے بینک یا یو پی آئی  ایپ میں UPI Global/UPI International  فعال کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
ہر دکان پریو پی آئی  لازمی نہیں
 یہ بات اہم ہے کہ کسی ملک کے یوپی آئی  نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں ہر دکان پر  یو پی آئی  قبول کیا جائے گا ۔ ادائیگی صرف ان مرچنٹس پر ہوگی جہاںیو پی آئی  یا متعلقہ پارٹنر نیٹ ورک کا  کیوآر وجود ہو۔این پی سی آئی   بھی مسافروں کو ادائیگی سے پہلے  یوپی آئی  قبول کرنے والا نشان یاکیو آر چیک کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:صلیبی دنیا اور ہم

ہندوستان کے لیے بڑی کامیابی
 یو پی آئی  کی عالمی توسیع ہندوستان کے ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی بڑھتی ہوئی عالمی قبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یوپی آئی  اب ۱۱؍غیر ملکی ممالک  میں فعال ہے اور اس کا عالمی استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK