نیٹ ورک کو وسعت دینا،صارفین اورکاروباری برادری کو بینک کاری کی بہترین اور جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے: چیئرمین آصف دادن
EPAPER
Updated: October 26, 2026, 4:00 PM IST | Siraj Sheikh | Khopoli
نیٹ ورک کو وسعت دینا،صارفین اورکاروباری برادری کو بینک کاری کی بہترین اور جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے: چیئرمین آصف دادن
کھپولی، (سراج شیخ) :ممبئی کے معروف ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک’ کوکن مرکنٹائل کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ‘ کی کھپولی شاخ کا افتتاح عمل میں آیا۔بینک کے چیئرمین آصف دادن کے ہاتھوں اس نئی شاخ کا افتتاح کیا گیا۔اس نئی شاخ کے قیام کا مقصد علاقے کے رہائشیوں اور کاروباری برادری کو بینک کاری کی بہترین اور جدید ترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینک کے چیئرمین آصف دادن نے کہاکہ کھپولی میں نئی شاخ کا قیام ہمارے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور صارفین کو ان کے قریب ترین ماحول میں بینک خدمات فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔ یہ شاخ نہ صرف روایتی بینکاری بلکہ ڈیجیٹل اور عالمی معیار کی سہولیات سے بھی لیس ہے جس سے مقامی کاروباروں کو ترقی کے نئے مواقع ملیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:’’کسانوں سے قرض وصولی کیلئے زبردستی برداشت نہیں کی جائے گی‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گاہکوں کے دلوں میں ادارے کیلئے یقین اور امانت داری کو مضبوط کرنا ان کے سرمایے اور کاروبار کو منافع بخش بنانا ،ان عزائم کے تحت رائے گڑھ ضلع کے بینک صارفین کو اے ٹی ایم، ڈیجیٹل بینکنگ اور اقتصادی خدمات کی سہولیات بدستور فراہم کی جاتی رہیں گی۔
اس موقع پر تقریب میں شریک مہمانوں کو نئی شاخ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا اور وہاں دستیاب جدید ترین بینکاری سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس افتتاحی تقریب میںکوکن بینک کے چیئرمین آصف دادن ، وائس چیئرمین اصغر دبیر،بورڈ چیئرمین الطاف قاضی، چیف آفیسر اکبر کونڈکری،تسلیم قاضی،ڈاکٹر ساجد ادھیکاری،اسماعیل ملانی، غلام چرفرے،برانچ منیجر رفیق شیخ،ابو کھوت،سلیم لوگڑے،بشیر مرتضیٰ، بینک کے جنرلمنیجر ستار شیخ،سعید شیخ،سماجی کارکن خالد چوگلے کے علاوہ بینک کے سبھی ڈائریکٹرس اور یونین ممبرس موجود تھے۔ اس موقع پرنئے اکاؤنٹس کھلوانے والے بینک صارفین کو انتظامیہ کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا اور تحائف بھی دیئے گئے۔