انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (انڈین سیکولر پارٹی ) کے قیام کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے جشنِ یومِ تاسیس کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔
EPAPER
Updated: October 22, 2026, 12:31 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (انڈین سیکولر پارٹی ) کے قیام کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے جشنِ یومِ تاسیس کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔
انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (انڈین سیکولر پارٹی ) کے قیام کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے جشنِ یومِ تاسیس کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں انڈین سیکولر پارٹی شریکِ اقتدار ہے۔سماج وادی پارٹی کیساتھ سیاسی اتحاد کرکے انڈین سیکولر پارٹی نے نومنتخب رُکن بلدیہ شیخ نسرین کو میئربنایا ۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب پارٹی کے رابطہ دفتر واقع ایم ایچ بی کالونی گراؤنڈ میں ہوئی۔پارٹی کے قومی سربراہ و سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے پرچم کشائی کی رسم ادا کرتے ہوئے جشن کا آغاز کیا۔انہوں نے دورانِ خطاب عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈین سیکولر پارٹی کا ایم ایل اے اور ایم پی بنانے کی تیاریاں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:والوج: بیویوں کےستائے شوہروں نے ’راون‘ کے بجائے ’شُورپ نکھا‘ کا پتلا جلایا
جس طرح میونسپل الیکشن میں پارٹی نے بہتر کارکردگی کی اور اقتدار حاصل کیا اُسی طرح مستقبل میں اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن میں بھی پارٹی کے امیدوار زور وشور سے قسمت آزمائی کریں گے۔اس جشن کی دوسری تقریب ڈائمنڈ لانس میں ہوئی۔یہاں پر شیخ طاہرہ (سابق میئر)،شیخ نسرین(میئر) اور پارٹی کی لیڈی وِنگ سے منسلک خواتین نے جشن منایا ۔شیخ آصف نے خواتین کے مجمع میں مالیگاؤں سے مجلس کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو ہدفِ تنقید بنایا۔ ان دو تقاریب کے علاوہ جمعہ ۲۳؍ اکتوبر شام سات سے رات دس بجے تک فیسٹیول گراؤنڈ آگرہ روڈ پر پارٹی کا عمومی جلسہ ہونے جارہاہے۔علاوہ ازیں پارٹی کی یوتھ وِنگ کی جانب سے ۲۲؍ اکتوبر کو شہر کے نجی و غیر نجی اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں پھل، بسکٹ بانٹے جائیں گے۔علاوہ ازیں مختلف ریاستوں سے مندوبین اور اندرونِ مہاراشٹر کئی اضلاع سے مہمانان مالیگاؤں آئیں گے۔