• Sat, 20 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان: گزشتہ ۳۰؍ دنوں کی ۱۰؍ سب سے زیادہ پسند کی گئی پوسٹس میں سے ۸؍ مودی کی

Updated: December 20, 2025, 9:00 PM IST | New Delhi

ایکس کے نئے فیچر کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ ۳۰؍ دنوں کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ۱۰؍ پوسٹس میں سے آٹھ وزیر اعظم نریندر مودی کے اکاؤنٹ سے تھیں۔ صدر پوتن کو بھگوت گیتا پیش کرنے والی پوسٹ سب سے زیادہ مقبول رہی۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ ۳۰؍ دنوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پوسٹس نے ایکس پرنمایاں برتری حاصل کیں۔ اس مدت میں ہندوستان کی ۱۰؍ سب سے زیادہ پسند یا لائک کی جانے والی پوسٹس میں سے ۸؍ وزیر اعظم کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں۔ ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی ایکس نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ہر ملک میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی پوسٹس کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ ہندوستان کی اس فہرست میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ کسی اور سیاستداں کی پوسٹس شامل نہیں ہیں۔ فہرست میں سب سے اوپر وہ پوسٹ رہی جس میں وزیر اعظم مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو بھگوت گیتا کی ایک کاپی پیش کی۔ صدر پوتن کے ملک کے دورے کے دوران شیئر کی گئی اس پوسٹ کو گزشتہ ۳۰؍ دنوں میں ۲۳۱؍ ہزار لائکس ملے جبکہ اسے ۷ء۶؍ ملین بار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:جنوبی کوریا: صدر کا ’بالوں کا جھڑنا‘ کو قومی صحت انشورنس میں شامل کرنے کا مطالبہ

دوسرے نمبر پر صدر پوتن کے دہلی میں استقبال سے متعلق وزیر اعظم کی پوسٹ رہی، جس نے ۶ء۱۰؍ ملین صارفین تک رسائی حاصل کی اور ۲۱۴؍ ہزار لائکس حاصل لئے۔ اس پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا:’’اپنے دوست صدر پوتن کا بھارت میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ آج شام اور کل ہونے والی بات چیت کے منتظر ہیں۔ بھارت روس دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہمارے عوام کیلئے بے حد فائدہ مند رہی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:اڈانی گروپ نے ایئر پورٹس کیلئے ایک لاکھ کروڑ مختص کئے

دیگر مقبول پوسٹس میں ایودھیا میں رام مندر کی دھوجاروہن تقریب سے متعلق وزیر اعظم کا پیغام اور ہندوستانی نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینے والا ٹویٹ بھی شامل ہے۔ رام مندر دھوجاروہن سے متعلق پوسٹ کو ۱۴۰؍ ہزار جبکہ بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے پیغام کو ۱۴۷؍ ہزار لائکس ملے۔ ان پوسٹس کی رسائی بالترتیب ۱ء۳؍ ملین اور ۵ء۵؍ ملین صارفین تک رہی، جو عوامی دلچسپی اور بھرپور مصروفیت کو ظاہر کرتی ہے۔
ہندوستانی نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر انہوں نے کہا کہ ’’انڈین بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو افتتاحی بلائنڈ ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد! یہ بات مزید قابلِ ستائش ہے کہ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ یہ کھیلوں کی دنیا میں محنت اور لگن کی ایک روشن مثال ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK