• Fri, 06 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آئی آر کے خلاف کرناٹک میں انڈیا اتحاد کا احتجاج

Updated: November 06, 2026, 12:54 PM IST | Agency | Bengaluru

بنگلورکے فریڈم پارک میں اپوزیشن جماعتوں کا مظاہرہ،ایس آئی آر منسوخ کرنے اورچیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ۔

Leaders of the INDIA alliance demonstrating solidarity during a protest in Bangalore. Photo: INN
بنگلور میں انڈیا اتحاد کے لیڈران احتجاج کے دوران یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

کرناٹک میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا بلاک نے جمعرات کو بنگلورکے فریڈم پارک میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئےایس آئی آر کی کارروائی منسوخ کرنے پر زور دیا۔ 

یہ احتجاج الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار کے خلاف انڈیا اتحاد کی ملک گیر تحریک کا حصہ تھا۔ مظاہرین کا الزام تھا کہ ایس آئی آر کے عمل سے شہریوں کے جمہوری حقوق متاثر ہو سکتے ہیں اور ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے اہل شہریوں کے حق رائے دہی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کی کارروائی فوری طور پر منسوخ کی جائے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں عبد السید کی کامیابی کے حوالے سے اویسی کے بیان پر سیاسی بحث تیز

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی)کے صدر بی کے ہری پرساد نے کہا تھا کہ بنگلور کا احتجاج ریاست گیر تحریک کا آغاز ہوگا۔ ان کے مطابق آئندہ اضلاع اور تعلقہ کی سطح پر بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔

سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری کے پرکاش نےکہا کہ انڈیا اتحاد کا ایک اہم مطالبہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے عمل کو سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جمہوری اور شفاف بنانا ہے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو مستقل قانونی استثنیٰ فراہم کرنے والے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

احتجاج میں انڈیا اتحاد میں شامل مختلف جماعتوں کےلیڈروںنے شرکت کی، جن میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، فارورڈ بلاک اور سی پی آئی (ایم ایل) کے لیڈر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK