Inquilab Logo

انڈیا اتحاد یوپی کی تمام ۸۰؍ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگا ، شیو پال یادو کا دعویٰ

Updated: March 15, 2024, 9:35 AM IST | Agency | New Delhi

سماجوادی پارٹی کے قومی سیکریٹری کے مطابق ایس پی کو ہمیشہ تمام طبقات سے ووٹ ملے ہیں، اسی بنیاد پر ہم۸۰؍ میں سے تمام ۸۰؍ سیٹیں جیتیں گے۔

Shivpal Yadav among the masses in the early days. Photo: INN
بدایوں میں شیوپال یادو عوام کے درمیان۔ تصویر : آئی این این

 سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی سیکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا  اتحاد لوک سبھا انتخابات میں یوپی کی تمام۸۰؍ سیٹیو ں پر کامیاب ہو گا۔  ان کے مطابق انڈیا اتحاد کا اثر اس قدر بڑھ گیا ہے کہ بی جے پی کو کئی سیٹوں پر جیتنے والے امیدوار ہی نہیں مل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی ایسے پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کرپارہی ہے۔
 انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتر پردیش کی۸۰؍ لوک سبھا سیٹوں پر صرف انڈیا گروپ کے امیدوار جیتیں گے۔ بدایوں پارلیمانی سیٹ کیلئے امیدوار قرار دیئے جانے کے بعد شیو پال سنگھ یادو  جمعرات کو اپنی سیفئی رہائش گاہ سے بدایوں کے سہ روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔قبل ازیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہر حال میں بدایوں پارلیمانی سیٹ جیتے گی۔
 شیو پال نے دعویٰ کیا کہ ایس پی تمام۸۰؍ سیٹیوں پر جیت درج کرے گی۔  ایس پی کو ہمیشہ تمام طبقات سے ووٹ ملے ہیں، اسی بنیاد پر ہم۸۰؍ میں سے تمام ۸۰؍ سیٹیں جیتیں گے۔‘‘
 سی اے اے سے متعلق شیوپال کا ردعمل 
مرکزی حکومت کے ذریعہ سی اے اے کے نفاذ پر انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی کے پاس کوئی مسئلہ نہیں بچا ہے۔اس لئے ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
  انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو پرانے مسائل اٹھانے کی عادت ہے۔ اس کے پاس الیکشن میں کامیابی کیلئے مضبوط موضوع نہیں ہے۔
 سیفئی سے نکلنے کے بعد شیو پال سنگھ یادو مین پوری پہنچے جہاں سماج وادی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مین پوری میں عیسن ندی کے پل پر شیو پال سنگھ یادو نے مقامی صحافیوں سے سوال کیا کہ بی جے پی اس بار مین پوری سیٹ پر اپنا پورا زور لگا رہی ہے۔جیویر سنگھ یا کیشو پرساد موریہ جیسے بڑے ناموں پر غور کیا جارہا  ہے۔ اس بار مین پوری پارلیمانی سیٹ کو  حاصل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ بھلے ہی بی جے پی مین پوری میں کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے لیکن حقیقت میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار بہو ڈمپل یادو پہلے سے زیادہ ووٹوں سے جیت جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  بی جے پی گھمنڈ  ی ہے، اس لئے ایسی چیزیں اور قانون جیسے سی اے اے وغیرہ لائے جا رہے ہیں۔
یادر ہے کہ سماج وادی پارٹی نے پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیو پال سنگھ یادو کو بدایوں پارلیمانی سیٹ سے امیدوار بنایا  ہے۔۲۰۱۹ء میں دھرمیندر یادو کو بدایوں پارلیمانی سیٹ سے میدان میں اتاراتھا جو بی جے پی کی سنگھ مترا موریہ سے ہار گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK