ہندوستان کو کوسنے والے ٹرمپ کا امریکہ سے باہر سب سے بڑا سامراج ہندوستان میں موجود ہے، ملک میں ٹرمپ برانڈ پراپرٹیز کی بھر مار ہے، جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ٹرمپ آرگنائزیشن کا برانڈ اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دے کر لاکھوں ڈالر کما رہا ہے۔
EPAPER
Updated: August 07, 2025, 2:04 PM IST | New Delhi
ہندوستان کو کوسنے والے ٹرمپ کا امریکہ سے باہر سب سے بڑا سامراج ہندوستان میں موجود ہے، ملک میں ٹرمپ برانڈ پراپرٹیز کی بھر مار ہے، جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ٹرمپ آرگنائزیشن کا برانڈ اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دے کر لاکھوں ڈالر کما رہا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ روس کے ساتھ توانائی و دفاعی تجارت پر ٹیرف کے خطرات سے ہندوستان کو روزانہ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی صدر کی ملکیت ٹرمپ آرگنائزیشن، کا اپنے ملک سے باہر سب سے بڑی سرمایہ کاری ہندوستان میں ہے؟ حالانکہ ٹرمپ نے ہندوستان کو `مردہ معیشت کہا،اس کے باوجود اس کے منصوبے لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ کی کمپنی عملی طور پر بڑی سرمایہ کاری نہیں کرتی، بلکہ اپنے زیادہ تر اپنے نام کا استعمال کرنے کا اجازت نامہ دے کر اس کی فیس وصول کرتی ہے، برانڈ ہائپ سے فائدہ اٹھاتی ہے،یعنی نہ تو بڑے سرمایہ کا خطرہ، بس موٹی رائلٹی چیکس۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: اسرائیل کی مخالفت کی پاداش میں آفات امدادی فنڈ روکنے کا فیصلہ واپس
ہندوستان میں۱۳؍ ٹرمپ برانڈڈ منصوبے مکمل ہونے کے مختلف مراحل میں ہیں، جو کسی بھی غیر ملک سے کہیں زیادہ ہیں۔ طریقہ کار یہ ہےکہ ہندوستانی ڈویلپر ٹرمپ کے نام سے ٹاور، دفاتر اور گولف کورس بناتے ہیں۔ ٹرمپ آرگنائزیشن ان پر اپنا نام چسپاں کرتی ہے اور لائسنسنگ فیس اور فروخت رائلٹی کی شکل میں حصہ وصول کرتی ہے۔ہندوستان میں چار ٹرمپ ٹاور ہیں، ممبئی، پونے، گروگرام، اور کولکاتامیں۔ موجودہ ٹاور کی مالیت ۷۵۰۰؍ کروڑ روپے ہے، اور آنے والے منصوبوں کی مالیت ۱۵۰۰۰؍ کروڑ روپے ہے۔ ہندوستانی اور امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ٹرمپ برانڈڈ منصوبے اعلیٰ قیمتوں پر فروخت ہوتے ہیں، جوحیرت انگیز طور پر مقامی حریفوں سے۳۵؍ فیصد زیادہ قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔
گزشتہ سال تک، دستیاب ریکارڈز کے مطابق، کمپنی نے کئی بڑے بلڈروں کے ساتھ شراکت کی تھی اور ممبئی، پونے، کولکتہ اور گڑگاؤں میں سات منصوبوں سے کم از کم۱۷۵؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ کلپیش مہتا کی قیادت میں ٹریبیکا ڈویلپرز، ہندوستان میں ٹرمپ آرگنائزیشن کا اہم پارٹنر ہے۔ کمپنی نے ان پراپرٹیز کو بنانے کے لیے لودھا گروپ، پنچشل ریئلٹی، ایم تھری ایم گروپ، اور یونیمارک جیسی کئی بڑی ہندوستانی جائیداد فرمز کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اس توسیع کے ساتھ، ہندوستان میں ۱۰؍ٹرمپ برانڈڈ منصوبے ہوں گے، جو اسے امریکہ سے باہر ٹرمپ ٹاورز کی سب سے بڑی مارکیٹ بنا دے گا ۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی حکومت، بعض سیاحوں سے ۱۵؍ ہزار ڈالر کے بونڈ جمع کرواسکتی ہے
ہندوستان کا پہلا ٹرمپ برانڈڈ گولف کورس اور لگژری ولا، ان کی تعمیر کی اصل جگہ ابھی تک نہیں بتائی گئی ہے، لیکن یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔ ٹرمپ ورلڈ ٹاورز ممبئی، پونے اور گڑگاؤں میں بنائے جائیں گے، جہاں پہلے سے ٹرمپ ٹاورز موجود ہیں۔ لیکن نئے ان شہروں میں موجود ٹاورز سے مختلف ہوں گے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، تمام چھ منصوبے مقامی بلڈروں کے ساتھ شراکت میں تیار کیے جائیں گے۔ کام ایک فل اسٹیک ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ ماڈل پر ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ منصوبہ بندی سے لے کر فروخت تک ہر چیز کو ایک ہی ٹیم سنبھالے گی۔