اے ایس کے پرائیویٹ ویلتھ ہیورون انڈیا یونیکورن اینڈ فیوچر یونیکورن رپورٹ ۲۰۲۵ء کے مطابق ہندوستان میں اسٹارٹ اپس سے ’’یونیکورن‘‘ کی فہرست میں ۱۱؍ فرمز شامل ہوئیں۔ اس کے ساتھ اب ہندوستان میں ۷۳؍ یونیکورن ہیں۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 9:59 PM IST | Bangluru
اے ایس کے پرائیویٹ ویلتھ ہیورون انڈیا یونیکورن اینڈ فیوچر یونیکورن رپورٹ ۲۰۲۵ء کے مطابق ہندوستان میں اسٹارٹ اپس سے ’’یونیکورن‘‘ کی فہرست میں ۱۱؍ فرمز شامل ہوئیں۔ اس کے ساتھ اب ہندوستان میں ۷۳؍ یونیکورن ہیں۔
اے ایس کے پرائیویٹ ویلتھ ہیورون انڈیا یونیکورن اینڈ فیوچر یونیکورن رپورٹ ۲۰۲۵ء کے مطابق ہندوستان کے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام نے ۲۰۲۵ء میں اپنی مضبوط ترقی کی رفتار کو جاری رکھا، اور اسٹارٹ اپس سے ’’یونیکورن‘‘ کی فہرست میں ۱۱؍ فرمز شامل ہوئیں۔ اس کے ساتھ اب ہندوستان میں ۷۳؍ یونیکورن ہیں۔ خیال رہے کہ یونیکورن ان کمپنیوں کو کہتے ہیں جن کی مالیت ایک بلین ڈالر یا اس سے زیادہ ہوجائے۔ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ اسٹارٹ اپ ’’اے آئی ڈاٹ ٹیک‘‘ ہندوستان کے سب سے تیز یونیکورن کے طور پر ابھرا۔ ۳؍ سال سے کم عرصے میں اس کی قیمت ۵ء۱؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمپنی نے یہ سنگ میل بیرونی فنڈنگ کے بغیر حاصل کیا، جس سے یہ چند بوسٹرریپڈ یونیکورنز میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر بھر میں پبلک سیکوریٹی قانون کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج
دیگر نئے یونیکورنز میں نوی ٹیکنالوجیز، ریپیڈو، جمبو ٹیل، ڈارون باکس، منی ویو، جس پے، ویریٹس فنانس، نیٹرا ڈائن، ویورتی کپیٹل اور ڈرولز شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بنگلورو ہندوستان کے یونیکورن فراہم کرنے والے ماحولیاتی نظام کا دارالحکومت ہے جہاں ۷۰؍ بلین ڈالر مالیت کے ۲۶؍ یونیکورن ہیں جبکہ مستقبل میں ۱۶؍ بلین ڈالر مالیت کے ۴۱؍ یونیکورن ہوسکتے ہیں۔ دہلی این سی آر میں ۱۲؍ یونیکورن ہیں جبکہ ۳۶؍ ایسے ہیں جو مستقبل میں یونیکورن بن سکتے ہیں۔ ممبئی میں ۱۱؍ ہیں اور مستقبل میں ۲۸؍ یونیکورن بن سکتے ہیں۔ اداروں کے لحاظ سے آئی آئی ٹیز نے ۱۶۰؍ یونیکورن، غزال اور چیتا کے بانیوں کو پیدا کیا ہے، جس میں آئی آئی ٹی دہلی پہلے نمبر پر ہے۔
آن لائن گیمنگ بل ۲۰۲۵ء کی وجہ سے ڈریم ۱۱، ایم پی ایل، گیمز کرافٹ، گیمز ۲۴ ان ٹو ۷، زوپی اور وِن زو اس فہرست سے نکل گئے ہیں۔ ہندوستان میں فن ٹیک شعبہ میں سب سے زیادہ یونیکورن ہیں۔