Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان جلد تیسری بڑی معیشت بن سکتاہے: گیتا گوپی ناتھ

Updated: August 17, 2024, 12:04 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان ۲۰۲۷ء تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ یہ یقین ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ کاہے۔

Gita Gopinath. Photo: INN
گیتا گوپی ناتھ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان ۲۰۲۷ء تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ یہ یقین ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ کا۔ گیتا گوپی ناتھ کہتی ہیں کہ ہندوستان کی ترقی کی شرح توقع سے بہتر ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔ 
 انڈیا ٹوڈے سے بات چیت کرتے ہوئے گیتا گوپی ناتھ نے کہاکہ ’’یہ وہی ہے جیسا کہ ہم نے پچھلے مالی سال میں توقع کی تھی۔ ہندوستان کی معیشت اس سے بہتر کارکردگی پیش کر رہی ہے۔ یہ چیزیں ہمارے اندازوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ دوسرے عوامل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، کھپت میں بھی بہتری آئی ہے۔ ‘‘گیتا گوپی ناتھ کا ماننا ہے کہ یہ ملک کی معیشت کیلئے اچھے اشارے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:آر بی آئی کا ڈالر پر انحصار کم کرنے کا منصوبہ

ترقی کی شرح کو اپ گریڈ کرنے کے پیچھے وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے، گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت اورایف ایم سی جی سیکٹر میں واپس آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس بار مانسون اچھا رہا ہے۔ ایسے میں اگر فصل اچھی ہوئی تو زرعی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ابھی کل ہی لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے۲۰۴۷ء تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے خیال کو دُہرایا تھا۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ۲۰۴۷ء تک ترقی یافتہ ہندوستان صرف ایک نعرہ نہیں ہے۔ اس کے پیچھے محنت ہے۔ گیتا گوپی ناتھ سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی ہندوستانی معیشت کی تعریف کی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستان کے جی ڈی پی کے تخمینہ کو۷؍ فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK