اسرائیل دورے اور کنیسٹ خطاب پر مبنی وزیرِاعظم نریندر مودی کے طنزیہ اینی میٹڈ کارٹون کو ہندوستان میں روک دیا گیا۔
EPAPER
Updated: March 01, 2026, 6:09 PM IST | New Delhi
اسرائیل دورے اور کنیسٹ خطاب پر مبنی وزیرِاعظم نریندر مودی کے طنزیہ اینی میٹڈ کارٹون کو ہندوستان میں روک دیا گیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے اسرائیل دورے اور کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) سے خطاب کے دوران انہیں ایک فرضی تمغہ دیئے جانے کا طنزیہ اینی میٹڈ کارٹون، جسے دی وائر نے اپنے۱۳؍ لاکھ سے زائد ایکس فالوورز کے لیے مزاحیہ انداز میں پیش کیا تھا، ہندوستان میں روک دیا گیا ہے۔۳۷؍ سیکنڈ کے اس کارٹون میں مودی، کنیسٹ کے اسپیکر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں فلم ’’یادوں کی بارات‘‘ کے گانےچرا لیا ہے، کی دھن پر ہندی میں ایک تک بندیہے:’’تمغہ ملا ہے وشو گرو کو۔‘‘واضح رہے کہ یہ پوسٹ۲۷؍ فروری۲۰۲۶ء کو ایکس پر ڈالی گئی تھی، لیکن اب دی وائر کے ناظرین کو طنزیہ کارٹون کی بجائے سینسر شدہ پوسٹس کا یہ معیاری پیغام نظر آتا ہے۔بعد ازاں دی وائر انڈیا کی یہ پوسٹ قانونی پہلوکے پیش نظرہندوستان میں روک دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’این سی ای آر ٹی نصاب پر وزیر اعظم کی ناراضگی محض دکھاوا‘‘
مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ دی وائر کی ویڈیو پر سینکڑوں ناظرین کے تبصرے (تعریفی، غیر جانبدار یا تنقیدی) اب بھی ایکس پر سبھی کے لیے قابل رسائی ہیں، جن میں کچھ صارفین کی طرف سے پوسٹ کیے گئے مزید طنزیہکارٹون بھی شامل ہیں۔نیز، اصل میں ہندی میں کی گئی یہ پوسٹ اب بھی دی وائر ہندی کے ایکس اکاؤنٹ پر دستیاب ہے۔تاہم ۲۷؍فروری کو دی وائر اور دی وائر ہندی کے انسٹاگرام اور فیس بک چینلز پر کی گئی اصل پوسٹ بھی فی الحال قابل رسائی ہے۔یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ۹؍ فروری۲۰۲۶ء کو پیش آیا تھا۔ دی وائر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ، ایک طنزیہ اینی میٹڈ کارٹون نمایاںکرنے کی پاداش میں ہندوستان میں دو گھنٹے سے زائد کے لیے بلاک کر دیا گیا تھا۔مزید برآں دی وائر کی انسٹاگرام سے رجوع کرنے کے بعد اکاؤنٹ بحال تو کر دیا گیا، لیکن کارٹون بحال نہیں کیا گیا۔ ساتھ ہی اس پوسٹ کو ایکس پر بھی بلاک کر دیا گیا تھا۔