• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ برابر کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا

Updated: November 21, 2025, 7:15 PM IST | Guwahati

گوہاٹی ایک ایسا شہر جس نے پہلے کبھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی ہے، کل پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مرکزِ توجہ بننے والا ہے، کولکاتا میں شکست کے بعد ہندوستان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ سے پیچھے ہے۔

Gambhir And Jaiswal.Photo:PTI
جیسوال اور گوتم گمبھیر۔ تصویر:پی ٹی آئی

گوہاٹی ایک ایسا شہر جس نے پہلے کبھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی ہے، کل پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مرکزِ توجہ بننے والا ہے، کولکاتا میں شکست کے بعد ہندوستان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ سے پیچھے ہے۔  دوسری طرف جنوبی افریقہ بھی مکمل یقین کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی سرزمین پر ۰۔۲؍ سے جیت ان کے بالکل قریب ہے اور وہ اسے حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ 
ٹاس ہمیشہ کی طرح فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ اس نئے وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرنا زیادہ محفوظ متبادل دکھائی دیتا ہے، امید ہے کہ پچ شروع سے ہی یہ پچ غیر متوقع باؤنس اور ٹرن فراہم کرے گی۔ ہندوستان یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل کو اس امید کے ساتھ اننگز کے آغاز کے لیے بھیجے گا کہ وہ نئی گیند کا سامنا کر سکیں۔  رِشبھ پنت پر بھی نظریں مرکوز ہوں گی۔ اگر وہ جلد کریز پر آ گئے تو ان کی زبردست ہٹنگ یا پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت میچ کا رخ بدل سکتی ہے۔ 
اس  میچ میں کلدیپ یادو، رویندر جڈیجا اور اکشر پٹیل کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ پچھلے میچ میں جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے ہندوستانی اسپنرس سے بہتر گیندبازی کی تھی، اسی لیے توقع ہے کہ ہندوستان اس بار ابتدا سے ہی اسپن اٹیک پر زیادہ دھیان دے گا۔ 
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم اور رائن ریکلٹن پر زیادہ منحصر ہوگی جبکہ مڈل آرڈر ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبس اور کائل ویرین جیسے کھلاڑی ہیں جو ہندوستان کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں۔ 
شبھ من گل سرکاری طور پر گوہاٹی ٹیسٹ سے باہر، پنت کپتان
 ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گل گوہاٹی میں ہفتے سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کولکاتا ٹیسٹ کے دوران گل کو گردن میں چوٹ لگی تھی اور وہ پورے میچ سے باہر رہے تھے۔  ہندوستان کے نائب کپتان رشبھ پنت اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ کولکاتا میں گل کے میدان چھوڑنے کے بعد بھی پنت نے کپتانی کی تھی، لیکن رسمی طور پر کپتان کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:فرانس: پیرس کی عدالت نے قدیم ترین کیلکولیٹر کی نیلامی روک دی

کولکاتا کے ایک اسپتال کی نگرانی میں کچھ وقت گزارنے کے بعد گل ۱۹؍ نومبر کو گوہاٹی پہنچے تھے، لیکن اب یہ طے ہو گیا ہے کہ وہ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ جمعہ کی صبح بی سی سی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، گل اپنی چوٹ کی مزید جانچ کے لیے ممبئی جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے :دپیکا ککڑ اپنے کینسر کے علاج سے تھک چکی ہیں، کہا : میرے دل میں خوف ہے

ای ایس پی این کرک انفو نے جمعرات کو ہی یہ بتایا تھا کہ اگر گل اتنی جلدی کھیلتے ہیں تو انہیں دوبارہ گردن میں کھنچاکی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس لیے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ صورتحال جنوبی افریقہ کے خلاف ۳۰؍ نومبر سے شروع ہونے والے تین ایک روزہ میچوں میں ان کے انتخاب کے امکانات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔ اس سیریز کے لیے ۲۳؍نومبر کو ٹیم منتخب کیے جانے کی امید ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK