آئی سی سی مردوں کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے قبل ہندوستان کو بڑا حوصلہ ملا ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی ٹی۲۰؍ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
EPAPER
Updated: January 28, 2026, 5:08 PM IST | Dubai
آئی سی سی مردوں کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے قبل ہندوستان کو بڑا حوصلہ ملا ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی ٹی۲۰؍ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
آئی سی سی مردوں کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے قبل ہندوستان کو بڑا حوصلہ ملا ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے تازہ ترین آئی سی سی ٹی۲۰؍ رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی۲۰؍ بیٹنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں دو نصف سنچریوں کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ کر ۹۲۹؍ ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سابق نمبر ون بیٹر سوریہ کمار یادو نے بھی ترقی کرتے ہوئے پانچ درجے بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کر لی جبکہ بولنگ میں جسپریت بمراہ چار درجے بہتری کے بعد ۱۳؍ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ورون چکرورتی بدستور ٹی۲۰؍ بولرس میں سرفہرست ہیں۔ آل راؤنڈرس میں ہاردک پانڈیا تیسری اور شیوم دوبے چھ درجے ترقی کے بعد ۱۱؍ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
Going toe to toe with his idol 🔝
— BCCI (@BCCI) January 26, 2026
Abhishek Sharma, in elite company 🤝 #TeamIndia | #INDvNZ | @IDFCFIRSTBank | @OfficialAbhi04 | @YUVSTRONG12 pic.twitter.com/pGTVJPxPei
دیگر ممالک کے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم، ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے بھی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی۔ ادھر سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد ون ڈے رینکنگ بھی اپ ڈیٹ ہو گئی ہے، جہاں انگلینڈ کے ہیری بروک اور جو روٹ کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:گلوکاری سے سبکدوشی کے بعد اریجیت سنگھ ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے: رپورٹ
پاک آسٹریلیا پہلا ٹی ۲۰؍ میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میچ میں ٹریوس ہیڈ کے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے کا امکان ہے جبکہ باقاعدہ کپتان مچل مارش کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح جوش انگلس بھی پہلے میچ میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ مچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بی بی ایل (بگ بیش لیگ) کا فائنل کھیلا تھا، جس کے باعث انہیں آرام دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ادھر پاکستان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے تیسرے روز بھی بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن کے بعد نیٹ پریکٹس اورفیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: لورینزو موسٹی زخمی ہو کر باہر، جوکووچ خوش قسمتی سے سیمی فائنل میں
کوچنگ اسٹاف کی جانب سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف پہلوئوں پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ ٹیم ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں سیریز کے حوالے سے خاصا اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اس سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سائمن کاٹچ، پاکستان کے عامر سہیل، رمیز راجہ، باذید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ زینب عباس پریزنٹر کے فرائض انجام دیں گی۔اگرچہ آسٹریلوی ٹیم اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں آ رہی تاہم ان کے پاس اب بھی تجربہ کار اور باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ۲۰؍ میچ۳۱؍ جنوری اور یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز کا آغاز شام ساڑھےچار بجے سےہو گا۔