Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہندوستان کا خلائی پروگرام نمایاں طور پر وسیع ہوا ‘‘

Updated: August 24, 2026, 11:31 AM IST | Agency | New Delhi

وزیراعظم مودی نے’ قومی خلائی دن‘ کے موقع پر ملک کے خلائی سفر کی ستائش کی، نوجوانوں سے نئی سمت کی تلاش کی اپیل۔

Prime Minister Modi can be seen interacting with CEOs of space startups. Picture: INN
وزیراعظم مودی ، اسپیس اسٹارٹ اپس کے سی ای اوز سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو قومی خلائی دن کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں کو سراہا اور نوجوانوں سے بڑے خواب دیکھنے، مزید اختراع کرنے اور نئی سمتوں کی تلاش کرنے کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا، ’’قومی خلائی دن مبارک! آئیے مزید بڑے خواب دیکھیں، مزید اختراع کریں اور نئی سمتوں کی جانب آگے بڑھیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایران کے خلاف امریکہ کا ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ منصوبہ، نئی پابندیوں کا اعلان متوقع

وزیراعظم نے ہندوستان کے تیزی سے وسعت پاتے خلائی نظام کو مضبوط بنانے میں نوجوان انجینئروں، ڈیزائنرز، کوڈرز اور سائنسدانوں کے بڑھتے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نجی شعبے کی صلاحیتوں کے بڑھتے تعاون کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خلائی شعبے میں ملک کی کامیابیاں نوجوان ہندوستانیوں کی نئی نسل کو سائنسدان بننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ہندوستان کا خلائی پروگرام نمایاں طور پر وسیع ہوا ہے، جس میں سرکاری خلائی اداروں کے ساتھ نجی شعبے کی شمولیت، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی میں اختراع پر بھی زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی یومِ خلائی ٹیکنالوجی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں اسپیس اسٹارٹ اَپس کے سی ای اوز اور بانیوں کے ساتھ گفتگو کی۔ اس دوران وزیر اعظم نے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال پر زور دیا۔ وزیراعظم مودی نے اس ملاقات کی ویڈیو ایکس پر شیئر کی اور لکھا کہ ہندوستان کے سب سے باصلاحیت اسپیس اسٹارٹ اَپس سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ان کی توانائی اور بلند عزائم دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔ آپ کو ان کی سوچ اور مثبت نظریہ ضرور پسند آئے گا۔ مجھے ضرور بتائیں کہ بھارت کے خلائی سفر کے بارے میں آپ کو سب سے زیادہ کیا چیز پرجوش کرتی ہے؟

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: مسلمانوں کو وضو، ایشیائی برادریوں کو چاول دھونے میں پانی بچانے کا مشورہ

وزیر اعظم نے تمام سی ای اوز اور بانیوں سے کہا، ’’آپ لوگوں نے ایک نئے شعبے میں ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ نے حکومت کی بات پر اعتماد کیا۔ میرا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ ہم جو بھی فیصلہ کریں، اس پر قائم رہیں اور بار بار تبدیلی نہ کریں، تاکہ جو بھی خطرہ مول لے، اسے اعتماد کا احساس رہے۔‘‘

ملک کے پہلے اسپیس ٹیک یونیکورن کے سی ای او نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ۱۸؍ جولائی کو ہم نے ہندوستان کا پہلا نجی راکٹ کامیابی سے لانچ کیا تھا۔ یہ ابھی صرف شروعات ہے۔ اگلے سال ہم ہر ماہ ایک راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کیلئے ۳؍ فیکٹریاں تیار ہیںم ان فیکٹریوں میں ہر ماہ ایک راکٹ تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ میرا خواب ہے کہ ہر ہفتے اور پھر ہر روز ایک راکٹ لانچ کیا جائے۔ایک سی ای او نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ’’ہم نے ایک ایسا انجن تیار کیا ہے جو دنیا کے جدید ترین انجنوں میں سے ایک ہے۔ اس انجن کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔‘‘ ایک اور سی ای او نے کہا، ’’اسپیس انڈسٹری کے دروازے کھلنے کے بعد امریکہ اور یورپ میں رہنے والے لوگ یہاں آکر کام کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی پربی جے پی کی تنقید، جواب طالبات نے دیا

ایک اور سی ای او نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ’’ہم سیٹیلائٹ کے انجن تیار کرتے ہیں۔ ہمیں عالمی سطح پر بہت اچھا ردِعمل ملا ہے۔ برآمدات کیلئےہندوستانی حکومت کی جانب سے بہت تعاون ملا ہے۔‘‘ اسپیس فارما اسٹارٹ اَپ کے ایک نمائندے نے پی ایم مودی سے کہا کہ ’’ہم بھارت کا پہلا فارما اسٹارٹ اَپ ہیں۔ ہم ایسے سیٹلائٹس تیار کر رہے ہیں جو خلا میں جاکر دواسازی کی مصنوعات تیار کر سکیں اور انہیں واپس زمین پر لا سکیں۔‘‘

وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپس سی ای اوزسے کہا 
  ہمیں بہت سے لوگوں کو اس شعبے سے جوڑنا ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں کو اس شعبے میں کام کرنے کیلئے ہندوستان آنے کی ترغیب دینی ہوگی۔ آپ لوگوں کی وجہ سے ہم ایسا کر سکتے ہیں۔‘‘ وزیراعظم نے مزید کہا’’لاگت کے معاملے میں ہم مسابقتی ہیں اور صلاحیت کے معاملے میں تو کوئی سوال ہی نہیں۔ ہمارے ملک کے لوگوں میں خطرہ مول لینے کی صلاحیت زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے ہم تیزی سے خلائی سائنس میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK