ہندوستانی مکے باز وشوناتھ سریش نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے مردوں کے ۵۰؍ کلوگرام زمرے میں جاپان کے ڈائچی ایوائی کو یکطرفہ مقابلے میں ۰۔۵؍ سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 6:06 PM IST | New Delhi
ہندوستانی مکے باز وشوناتھ سریش نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے مردوں کے ۵۰؍ کلوگرام زمرے میں جاپان کے ڈائچی ایوائی کو یکطرفہ مقابلے میں ۰۔۵؍ سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ہندوستانی مکے باز وشوناتھ سریش نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے مردوں کے ۵۰؍ کلوگرام زمرے میں جاپان کے ڈائچی ایوائی کو یکطرفہ مقابلے میں ۰۔۵؍ سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر۵؍ طلائی تمغوں کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا۔
🥈 SILVER FOR ALFIYA PATHAN!
— Boxing Federation (@BFI_official) April 9, 2026
A stellar effort in the ring! 🥊
Alfiya Pathan puts on a brave performance to secure the Silver Medal in the 80+kg category at the Asian Boxing Championshi pic.twitter.com/XPGC9OFxGl
اگرچہ ہندوستان ۵؍ سونے کے تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر قزاخستان سے ایک قدم پیچھے دوسرے نمبر پر رہا، لیکن مجموعی طور پر۱۶؍ تمغے جیت کر ہندوستان تمام ممالک میں سرفہرست رہا۔ وشوناتھ کے سونے کے تمغے کے علاوہ، سچن (۶۰؍ کلوگرام) نے سخت مقابلے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ۱۰؍ تمغے (۴؍ سونا، ۲؍ چاندی، ۴؍ کانسی) جیتے اور خواتین کے ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔خواتین کی ٹیم نے ایشیائی سطح پر اپنی برتری ثابت کی۔
یہ بھی پڑھئے:اعجاز خان کی سمئے رائنا کو دھمکی: کہا،مجھے کہیں بھی نظر نہیں آنا
سونے کے تمغے جیتنے والی نمایاں کھلاڑیوں میں میناکشی (۴۸؍ کلوگرام)،پریتی (۵۴؍ کلوگرام)،پریا (۶۰؍ کلوگرام) اور اروندھتی (۷۰؍ کلوگرام)شامل ہیں ۔علاوہ ازیں، جیسمین اور الفیا پٹھان نے چاندی کے تمغے جیت کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا’’یہ ہندوستانی باکسنگ، بالخصوص ہماری خواتین مکے بازوں کے لیے ایک تاریخی مہم رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایل ایس جی کے خلاف ملی شکست کو کے کے آر کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا: محمد کیف
وشوناتھ جیسے نوجوان ٹیلنٹ کا سامنے آنا ہماری ٹیلنٹ ہنٹ سسٹم کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ ٹیم میں تبدیلیوں کے باوجود کھلاڑیوں نے ایشیا کے مضبوط ترین حریفوں کے خلاف جو ہمت دکھائی ہے، وہ ہندوستانی باکسنگ کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف تمغے جیتے بلکہ نئے ٹیلنٹ کی ایک کھیپ بھی متعارف کرائی ہے جو آنے والے اولمپکس اور عالمی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے تیار نظر آتی ہے۔