• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو بحران: پائلٹ کا مسافروں سے جذباتی معافی کا ویڈیو وائرل

Updated: December 13, 2025, 10:18 PM IST | New Delhi

انڈیگو بحران کے درمیان ایک پائلٹ کا مسافروں سے جذباتی معافی کا ویڈیو وائرل ہوگیا، جو بہت پسند کی گئی ،ساتھ ہی اس میں ہوائی اڈے کے عملے کے ساتھ نرمی برتنے کی اہمیت پر زور دیاگیا۔

Image taken from IndiGo pilot`s video: Photo: X
انڈیگو کے پائلٹ کے ویڈیو سے لی گئی تصویر: تصویر: ایکس

ملک بھر میں انڈیگو کی پروازوں کے منسوخ ہونے اور تاخیر کا شکار ہونے کے دوران ایک پائلٹ نے اپنے مسافروں سے جذباتی معافی مانگی جو بہت پسند کی گئی اور ہوائی اڈے کے عملے کے ساتھ نرمی برتنے کی اہمیت پر زور دیا۔انڈیگو کے ایک پائلٹ کی دلی معافی، جو ایئرلائن کی تاخیر اور رکاوٹوں کے دوران پیش کی گئی، سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو گئی اور اسے بہت سراہا گیا۔کیپٹن پردیپ کرشنن نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ہوائی جہاز کے سامنے کھڑے تمل زبان میں براہ راست مسافروں سے خطاب کرتے نظر آ رہے ہیں۔کلپ میں وہ کہتے ہیں، ’’ہم آپ کو پہنچائی گئی تکلیف پر معذرت چاہتے ہیں، اور ہم آپ کو ہر ممکن اطلاعات دیتے رہیں گے۔ آپ کا شکریہ۔‘‘ مسافروں نے فوری طور پر ان کے خلوص کو پہچان لیا اور انہوں نے گرم جوشی سے تالیاں بجا کر جواب دیا، یہ لمحہ متعدد ناظرین کے لیے جذباتی تھا۔کیپٹن کرشنن نے وڈیو کے ساتھ ایکسنجیدہ  کیپشن لکھی،’’ میں معذرت خواہ ہوں۔ میں مکمل طور پر سمجھتا ہوں کہ جب پرواز آپ کو کوئی اہم چیز چھوڑنے پر مجبور کرتی ہے تو یہ کتنا مشکل ہوتا ہے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں، ہم ہڑتال پر نہیں ہیں۔ بحیثیت پائلٹ، ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، اور ہم بھی گھر جانا چاہتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کولکاتا: میسی کو نہ دیکھ پانے پرمداح برہم، منتظم گرفتار، وزیراعلیٰ کا اظہارافسوس

بعد ازاں انہوں نےگزشتہ چند دنوں کی پیچیدگیوں کو بھی تسلیم کیا، کہا کہ وہ ان مسافروں کے لیے افسردہ ہیں جو پھنسے ہوئے یا بے یار و مددگار ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ میں جانتا ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے۔‘‘ کرشنن نے یہ بھی بتایا کہ ان کی کویمبٹور جانے والی پرواز کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہوں نے مایوس مسافروں کے وائرل کلپس دیکھے تھے۔ہوائی اڈوں کے ارد گرد کشیدہ ماحوم کے باوجود، انہوں نے اپنے مسافروں کی ہمدردی کی تعریف کی، لکھا، ’’کویمبٹور جانے والے مسافر بہت صبر اور تعاون کا مظاہرہ کر رہے تھے۔‘‘اپنے کیپشن کو ہمدردانہ انداز میں ختم کرتے ہوئے، انہوں نے مسافروں سے انڈیگو کے عملے کے ساتھ مہربانی سے پیش آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ،’’براہ کرم ہمارے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مہربانی برتیں۔ وہ آپ کو گھر پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ 

دریں اثناء یہ وڈیو اب وائرل ہو چکی ہے، جس میں کئی صارفین نے ہوائی سیکٹر کے شدید دباؤ کے وقت پائلٹ کی عاجزی اور جذباتی وضاحت کی تعریف کی ہے۔ایک صارف نے لکھا، ’’خوشی ہے کہ آپ اس پرواز پر موجود تھے۔ آپ کے تعاون کا شکریہ۔‘‘دوسرے صارف نے اضافہ کیا، ’’بالکل کوئی بھی زندگی میں ایسا مشکل وقت نہیں چاہتا، امید ہے کہ پروازوں، عملے اور مسافروں کے لیے بھی حالات جلد بہتر ہوں گے۔‘‘
واضح رہے کہ پیر کو ہندوستان کا شدید ہوائی سفر کا بحران ساتویں دن تک جاری رہا، کیونکہ انڈیگو نے ۱۵۰؍سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں اور مسافروں کو اضافی تاخیر کی توقع رکھنے کی تنبیہ کی۔ ایئرلائن نے اتوار کو پہلے ہی۶۵۰؍ سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی تھیں، کیونکہ نئے نافذ کردہ  پائلٹ آرام کے ضوابط کی وجہ سے کاک پٹ عملے کی کمی نے ملک بھر میں پروازوں میں خلل پیدا کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK