Updated: July 23, 2026, 9:00 PM IST
| New Delhi
مغربی ایشیا میں جاری بحران، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور روپے کی کمزوری کے باعث ملک کی بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کو مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں ۲۳۸؍ کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی نے۲۱۷۶؍ کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا۔
انڈیگوایئرلائن۔ تصویر:آئی این این
مغربی ایشیا میں جاری بحران، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور روپے کی کمزوری کے باعث ملک کی بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کو مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں ۲۳۸؍ کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی نے۲۱۷۶؍ کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مالی نتائج کے مطابق اپریل تا جون سہ ماہی میں آپریٹنگ آمدنی ۹ء۱۹؍فیصد بڑھ کر۱ء۲۴۵۸۴؍کروڑ روپے رہی۔
یہ بھی پڑھئے:بچوں نے اپنا فرض ادا کر دیا، اب ملک کی باری ہے: کمل ہاسن
اس عرصے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ میں اتار چڑھاؤ سے خالص نقصان ۷ء۲۳؍ کروڑ روپے سے بڑھ کر۹ء۱۴۹؍ کروڑ روپے ہو گیا۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فی سیٹ-کلومیٹر ایندھن لاگت۴ء۸۰؍ فیصد بڑھ کر ۴۹ء۲؍روپے ہو گئی، جبکہ ایندھن اور زرمبادلہ کے اثرات سے الگ دیگر اخراجات فی سیٹ-کلومیٹر۷ء۱۰؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۲۰ء۳؍روپے رہے۔
انڈیگو کے منیجنگ ڈائریکٹر راہل بھاٹیا نے کہا کہ پہلی سہ ماہی غیر مستحکم آپریشنل حالات، ایندھن کی بلند قیمتوں اور مغربی ایشیا میں فضائی نیٹ ورک کی رکاوٹوں سے متاثر رہی۔تاہم بڑھتی لاگت اور روپے کی کمزوری کے نتیجے میں کمپنی کو سہ ماہی میں خسارہ اٹھانا پڑا۔ سہ ماہی کے دوران ایندھن پر کمپنی کا خرچ ۷ء۸۵؍فیصد بڑھ کر۹ء۱۰۸۳۲؍ کروڑ روپے ہو گیا، جو کل اخراجات کا تقریباً ۴۲؍ فیصد ہے، جبکہ مجموعی اخراجات ۳۴؍ فیصد اضافے کے ساتھ۵ء۲۵۸۵۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔
انفوسس کا سہ ماہی منافع۲ء۱۲؍ فیصد بڑھ کر۷۷۶۹؍ کروڑ روپے
اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی انفوسس نے مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ءکی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) میں۷۷۶۹؍ کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۲ء۱۲؍ فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دو روزہ اجلاس کے بعد مالی نتائج کی منظوری دی۔ اس دوران کمپنی کی آمدنی ۱۴؍ فیصد بڑھ کر۴۸۲۱۱؍ کروڑ روپے جبکہ آپریٹنگ منافع۴ء۱۵؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۱۰۱۶۳؍ کروڑ روپے رہا۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ۲۰۲۷ء کا فائنل ایک بار پھر دی اوول میں کھیلا جائے گا
سہ ماہی کے دوران فی حصص آمدنی (ای پی ایس) ۱۹ء۱۹؍روپے رہی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں ۹ء۱۴؍ فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کے ملازمین کی تعداد میں ۵۳۲؍ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ۳۰؍ جون و ۲۰۲۶ء تک ملازمین کی مجموعی تعداد۳۲۸۰۶۲؍ رہ گئی۔ آمدنی میں مالیاتی خدمات کا حصہ ۹ء۲۷؍ فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ رہا، جبکہ مینوفیکچرنگ ۹ء۱۵؍ فیصد اور توانائی، یوٹیلیٹی، وسائل و خدمات کا شعبہ ۴ء۱۳؍ فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔