Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈس بینک کی نئی اسکیم، منافع کو جمع رکھ کر انکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل کی جاسکتی ہے

Updated: March 27, 2026, 11:23 AM IST | Mumbai

انڈس انڈ بینک نے کیپٹل گین اکاؤنٹ اسکیم متعارف کروائی ہے جسکے تحت صارفین دوبارہ سرمایہ کاری تک طویل مدتی سرمایہ جاتی منافع کو جمع رکھ سکتے ہیں اور اس دوران انکم ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس میں چھوٹ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Indus Bank`s new initiative. Photo: INN
انڈس بینک کا نیااقدام۔ تصویر: آئی این این

انڈس انڈ بینک نے کیپٹل گین اکاؤنٹ اسکیم متعارف کروائی ہے جسکے تحت صارفین دوبارہ سرمایہ کاری تک طویل مدتی سرمایہ جاتی منافع کو جمع رکھ سکتے ہیں اور اس دوران انکم ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس میں چھوٹ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔بینک کی پریس ریلیز کے مطابق، یہ اسکیم سرمایہ جاتی منافع کو دوبارہ سرمایہ کاری تک محفوظ اور قواعد کے مطابق رکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے صارفین مقررہ قانونی مدت کے اندر سوچ سمجھ کر اس سرمایہ کو دوبارہ لگانے کا فیصلہ کر سکیں گے۔یہ اسکیم مرکزی بورڈ برائے براہِ راست ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) سے منظوری ملنے کے بعد پیش کی گئی ہے۔ 

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پلاسٹک مصنوعات کے تعلق سے اہم معاہدے

بورڈ نے انڈس انڈ بینک کو کیپٹل گین اسکیم ۱۹۸۸ء کے تحت ڈپازٹ قبول کرنے کی اجازت دی ہے۔اس اسکیم کے تحت بینک اہل سرمایہ جاتی اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی غیر استعمال شدہ رقم کو بطور ڈپازٹ قبول کرے گا جن میں رہائشی جائیداد، فلیٹ، فارم ہاؤس زرعی زمین، شہری زمین اور خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کی زمین شامل ہیں۔ یہ اسکیم مجاز غیر دیہی شاخوں میں اہل صارفین کیلئے دستیاب ہے، جن میں ہندستانی شہری، ہندو غیر منقسم خاندان (ایچ یو ایف)، غیر شخصی ادارے اور غیر مقیم ہندستانی (این آر آئی) شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK