شیوا جی پارک کی ریلی میں ادھو ٹھاکرے نے سوال کیا کہ پاکستان سے بات چیت کی جاسکتی ہے توپھر سونم وانگ چک سے کیوں نہیں؟
EPAPER
Updated: July 20, 2026, 12:59 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
شیوا جی پارک کی ریلی میں ادھو ٹھاکرے نے سوال کیا کہ پاکستان سے بات چیت کی جاسکتی ہے توپھر سونم وانگ چک سے کیوں نہیں؟
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا ( ادھو) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اتوار کوبارش ہونے کے باوجودشیواجی پارک میں ایک بڑا احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں انہوں نے سونم وانگ چک کی لڑائی کی حمایت کرتے ہوئے مودی حکومت او رآر ایس ایس پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان سے بات چیت کرنے کو تیار ہے لیکن حکومت کے پاس دہلی میں بھوک ہڑتا ل کرنے والے سونم وانگ چک سے بات چیت کرنے کا وقت نہیں ہے۔ انہوںنے نیٹ کے پیپر لیک کی حساسیت کو نہ سمجھنے پر وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہوںنے کبھی امتحان کی تیار ہی نہیں کی ہو،انہیں اس کا کیا احساس ہوگا کہ جب امتحان کے پرچے لیک ہوتے ہیں تو طلبہ کو کس طرح کی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
ادھو ٹھاکرے نے احتجاج میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ پچھلے سال مئی میں سنگھ کے ہوسابلے نے ایک بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں جو دہشت گردوں کو ہندوستان میں داخل کرتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: زیر تعمیر ٹنکی سے ۱۲؍ فٹ لمبا لوہے کا چینل بائیک سوار پر گرا
ٹھاکرے نے یہ دو ٹوک سوال کیاکہ’’ اگر آپ سرسنگھ چالک بھاگوت سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہےکہ پاکستا ن سے بات چیت ہونی چاہئے کیونکہ ہم ہٹلر جیسے نہیںہیں۔مَیں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بات اپنے مودی سے کہیئےکہ ہم ہٹلر جیسے نہیں ہےاور جب پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں تو پھر سونم وانگ چک سے بات چیت کیو ںنہیں کر رہے ہیں؟‘‘
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ’’ سونم وانگ چک کے والد نے بھی اندرا گاندھی کے زمانے میں انشن کیا تھا۔اس وقت اندرا گاندھی ان سے ملاقات کرنے گئی تھیں، یعنی اندرا گاندھی جنہیں بی جے پی آمریت کو پروان چڑھانے والی کہتی ہے، وہ ملاقات کرنے گئی تھیں لیکن دہلی میں ہی موجود رہنے کے باوجود نریندر مودی اور امیت شاہ سونم وانگ چک سے ملاقات کرنے نہیں جارہے ہیں ،یہ کیسی جمہوریت ہے؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: بلٹ ٹرین کیلئے تھانے میں کھاڑی کے نیچے سرنگ کی کھدائی شروع
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ مودی کا نعرہ ہے کہ بچے پڑھیں گے تو ترقی ہوگی لیکن بچے پڑھ کر اور امتحان کی تیاری کر کے جب امتحان دینے جارہے ہیںتو پیپر لیک ہو رہا ہےتو پھر طلبہ خود کشی نہیں کریں گے کیا؟‘‘
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ’’ انا ہزارے کے مظاہرے کے وقت جس طرح منموہن سنگھ سرکار نے چوتھے یا پانچویں دن ان کے لئے دودھ بھیجا تھا ، اس طرح نریندر مودی سرکار نے وانگ چک کو دودھ کیوں نہیں بھیجا؟‘‘ اس موقع پر آدتیہ ٹھاکرےنے بھی خطاب کیا۔