• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’حج ٹرینرس‘ کا انٹرویو مکمل، سنیچر کو شروع ہونے والا انٹرویو اتوار کی شام کو ختم ہوا

Updated: September 07, 2026, 1:23 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

جلد ہی منتخب کئے جانے والے۱۲۸؍ ٹرینرس کی فہرست جاری کی جائے گی، یہ ٹرینرس عازمین حج کی رہنمائی کریں گے، اس طرح حج میں آسانی ہوگی۔

Hajj trainers are providing guidance at Hajj House through the Hajj Committee. Picture: INN
حج ٹرینرس کی حج کمیٹی کے ذریعے حج ہاؤس میں رہنمائی کی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

مسافر خانہ کرافورڈ مارکیٹ میں واقع حج ہاؤس  میں حج ٹرینرس (مرد وخواتین) کے انٹرویو کا اتوار کو دوسرا اور آخری دن تھا۔ یہ ٹرینرس ممبئی اور ریاستی سطح پر حج بیت اللہ کے لئے منتخب ہونے والے عازمین کو سفر حج سے متعلق تربیت دیں گے تاکہ عازمین کو صحیح معلومات ہو، انہیں حج کے دوران ارکان کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

یہ بھی پڑھئے:’’گنپتی کے موقع پرریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی جاسکتی ہے‘‘

ممبئی اور ریاست کے حجاج کے کوٹے کے پیش نظر۱۲۸؍ حج ٹرینرس کی ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل۳۰؍ اگست کو ان ٹرینرس کا مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے کمپیوٹر بیسڈ انٹرویو لیا گیا تھا۔ اب فائنل انٹرویو کے ذریعے ان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ ایک حج ٹرینر پر۱۵۰؍ عازمین کی ٹریننگ کی ذمہ داری ہوگی اور وہ انہیں کم از کم تین دن تربیت دے گااور ان کے۳؍ سیشن ہوں گے۔ اس دوران حج کے ارکان، سامان کی حفاظت، پاسپورٹ اور اپنی حفاظت، کون سے سامان لے جانا ہے اور کسی ضرورت پر کیا کریں اور دیگر ضروری معلومات دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: انڈونیشیا: آتش فشاں کی راکھ سے۵؍ ہوائی اڈے متاثر آپریشن معطل، سیکڑوں پروازیں منسوخ

اسی طرح حج ٹرینرس کو عازمین کی میڈیکل  اسکریننگ اور ویکسینیشن سے متعلق رہنمائی بھی ان کی ذمہ داری ہوگی۔اس دفعہ۴۰۰؍ سے زائد حج ٹرینرس نے درخواست دی تھی مگر ان میں سے۳۵۵؍ کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ میں پاس ہوئے تھے ، پاس ہونے والوں کا انٹرویو لیا گیا۔ اب ان میں سے کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ اور انٹرویو کے نمبرات ملاکر۱۲۸؍ حج ٹرینرس کو چھانٹا جائے گا اور ان کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:آئی جی ایم اسپتال: ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر نہ ہونے سے پریشانی

میڈیکل کی رہنمائی کے لئے خصوصی سیشن

ریاستی حج کمیٹی کی سیکشن آفیسر خدیجہ نائیکواڑے سے استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ منتخب عازمین کا دو دفعہ میڈیکل ٹسٹ ہوگا۔ ایک مرتبہ ابھی۱۵؍ ستمبر سے قبل جنرل میڈیکل اسکریننگ کی رپورٹ پے ان سلپ کے  ساتھ تمام عازمین کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنی ہوگی ۔ اس کے بعد حج پر روانگی کے ایام سے قبل ویکسینیشن کی رپورٹ کے ساتھ دوبارہ میڈیکل رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔ 

اس تعلق سے حج ٹرینرس کا انٹرویو دینے آنے والوں کو بطور خاص اس تعلق سے بتایا گیا، تاکہ منتخب ہونے کے بعد جب وہ عازمین کی عملی طور پر تربیت شروع کریں تو انہیں پیشگی معلومات رہے اور وہ عازمین کی صحیح اور مکمل رہنمائی کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK