Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر میں اسٹین لیس اسٹیل کے پلانٹ کیلئے ۴۰؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

Updated: August 10, 2026, 11:36 AM IST | New Delhi

جندل گروپ پروجیکٹ کیلئے مناسب جگہ کا متلاشی ، ۶؍ ماہ میں انتخاب کرلینے کی امید، پروجیکٹ کو آئندہ ۴؍ برسوں میں قابل عمل بنایا جائیگا۔

Jindal Steel`s plants are currently in Haryana and Odisha. Photo: INN
جندل اسٹیل کے پلانٹ ابھی ہریانہ اور ادیشہ میں ہیں۔ تصویر: آئی این این

ملک کی سب سے بڑی اسٹین لیس اسٹیل ساز کمپنی جندل اسٹین لیس لمیٹڈ نے مہاراشٹر میں مجوزہ۴۰؍ ہزار کروڑ روپے کے بڑے اسٹین لیس اسٹیل منصوبے کیلئے زمین کی تلاش تیز کر دی ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ترون کھلبے نے کہا ہے کہ ریاست میں کئی مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ ایک سے دو سہ ماہی میں منصوبے کیلئے زمین کے انتخاب کی صورت حال واضح ہو سکتی ہے۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر تقریباً ۴۰؍ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پلانٹ کی مجموعی اسٹین لیس اسٹیل پگھلانے کی صلاحیت سالانہ۴۰؍ لاکھ ٹن ہوگی اور اسے مختلف مرحلوں میں قائم کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق پہلے مرحلے کو اگلے چار برس میں آپریشنل بنانے کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھئے: او این جی سی کے نئے چیئرمین کی دوڑ میں رنجیت رتھ سمیت کئی بڑے نام شامل

منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد جندل اسٹین لیس کی ہندوستان  میں مجموعی پیداواری صلاحیت موجودہ تقریباً۳۰؍لاکھ ٹن سالانہ سے بڑھ کر۷۰؍لاکھ ٹن سالانہ ہو جائے گی۔ فی الحال کمپنی کے ہریانہ کے حصار اور ادیشہ کے جاج پور میں دو پلانٹ ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں قائم ہونے والا نیا پلانٹ صرف روایتی اسٹین لیس اسٹیل مصنوعات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں خصوصی نوعیت کے اسٹیل گریڈ بھی تیار کیے جائیں گے۔ یہ مصنوعات ہائیڈروجن، نیوکلیئر انرجی، دفاع، موبیلٹی، بنیادی ڈھانچے اور مختلف پروسیس انڈسٹریز جیسے اہم اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں استعمال ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK