Updated: April 03, 2026, 10:09 PM IST
| New Delhi
بنگلہ دیش میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) اور ویمنز پریمیئر لیگ ( ڈبلیو پی ایل ) کے کروڑوں شائقین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ نشریاتی حقوق کی ادائیگیوں میں مبینہ کوتاہی کے باعث جیو اسٹار انڈیا نے بنگلہ دیشی براڈکاسٹر کے ساتھ اپنے تمام ذیلی معاہدے فوری طور پر ختم کر دیے ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیم۔ تصویر:آئی این این
بنگلہ دیش میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) اور ویمنز پریمیئر لیگ ( ڈبلیو پی ایل ) کے کروڑوں شائقین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ نشریاتی حقوق کی ادائیگیوں میں مبینہ کوتاہی کے باعث جیو اسٹار انڈیا نے بنگلہ دیشی براڈکاسٹر کے ساتھ اپنے تمام ذیلی معاہدے فوری طور پر ختم کر دیے ہیں۔اس تنازع کے بعد اب بنگلہ دیش میں آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل کی قانونی نشریات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تنازع جیو اسٹار انڈیا اور ایکسل لیڈ آئی ٹی سالیوشنز کے درمیان پیدا ہوا ہے۔ جیو اسٹار کا موقف ہے کہ ایکسل لیڈ آئی ٹی سالیوشنز آئی پی ایل۲۰۲۵ء اور ڈبلیو پی ایل ۲۰۲۵ء کے سیزن کے واجب الادا رقم ادا کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد کمپنی نے معاہدہ ختم کرنے کا حق استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھئے:صاحبزادہ فرحان ۲۰۲۵ء سے اب تک دنیا کے کامیاب ترین ٹی ۲۰ ؍بلے باز بن گئے
معاہدے کی منسوخی کے ساتھ ہی ٹی اسپورٹس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل کا مواد دکھانا، اسٹریم کرنا یا اس کی تشہیر کرنا بند کر دے۔ جیو اسٹار نے واضح کیا ہے کہ اگر اب کوئی بھی نشریات کی گئی تو اسے ’’غیر قانونی‘‘ تصور کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔صرف ٹی اسپورٹس ہی نہیں، بلکہ جیو اسٹار نے گرین بین اسپورٹس مارکیٹنگ (غازی ٹی وی بنگلہ دیش سے منسلک کمپنی) کے خلاف بھی قانونی محاذ کھول دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا
۲۷۔۲۰۲۳ءکے سیزن کے لیے ٹی وی حقوق سے متعلق اس معاہدے کو بھی ادائیگیوں کے مسائل اور معاہدے کی خلاف ورزی کی بنیاد پر جنوری ۲۰۲۵ء میں ختم کر دیا گیا تھا۔ اب جیو اسٹار اس معاملے کو ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔