Inquilab Logo

’’عوام نے آمریت کیخلاف ووٹ دیا ہے‘‘

Updated: April 20, 2024, 12:31 PM IST | Inquilab News Network | Shamli

سماجوادی امیدوار اقراء حسن پُرعزم، کئی جگہوں پر مشینوں میں خرابی کی شکایت کی۔

Iqra Hasan Photo: INN
اقراء حسن۔ تصویر : آئی این این

یس پی امیدوار اقراء حسن نے جمعہ کو ووٹنگ کے دوران مشینوں  کی خرابی اور خاتون مسلم ووٹروں کو پولیس کے ذریعہ روکے جانے کی شکایتوں پر شدید برہمی کااظہار کیا تاہم انہوں  نے پُرامید لہجے میں  کہا کہ ’’عوام نے آمریت کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ ‘‘
اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ آمرانہ حکومت ہے جس کے خلاف عوام اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف تفریق کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ اقراء نے کہا کہ کچھ جگہوں پر ای وی ایم خراب ہوگئیں، جس کی شکایت انہوں نے کی۔ ووٹرز کو ایسے بوتھ پر زیادہ وقت گزارنا چاہیے۔ انہوں نے اپنی جیت پر یقین کا اظہار بھی کیا۔ ایم ایل اے ناہید حسن دوپہر میں شہر میں واقع جین دھرم شالہ پہنچیں۔ جہاں انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد وہ چلی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: مودی کی انتخابی مہم میں پاکستان کے بعد امریکہ کا بھی حوالہ

تاہم ووٹنگ کو لے کر ایم ایل اے کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ دوسری طرف بی جے پی امیدوار پردیپ چودھری نے کہا کہ وہ اپنی جیت کیلئے پرامید ہیں اور انہیں  یقین ہے کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلہ اس بار بڑی جیت ہوگی۔ البتہ مسلم خواتین کو جس طرح کئی پولنگ بوتھ پر روکا گیااس کی وجہ سے اقلیتی برادری میں  ناراضگی بھی دیکھنے کو ملی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK