عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایران نے افزودہ یورینیم کی پیداوار میں ۶۰؍ فیصد تک اضافہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 1:47 PM IST | Agency | Tehran
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایران نے افزودہ یورینیم کی پیداوار میں ۶۰؍ فیصد تک اضافہ کیا ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی طاقتوں نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا `فائدہ اٹھایا تو وہ اس کا جواب دے گا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کے اپنے ذخیرے میں تیزی سے ۶۰؍فیصد تک اضافہ کیا ہے، جو جوہری ہتھیاروں کیلئے درکار تقریباً۹۰؍فیصد کی سطح کے قریب ہے۔آئی اے ای اے کی خفیہ رپورٹ کے مطابق ایران کی افزودہ یورینیم کی کل مقدار۲۰۱۵ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے تاریخی معاہدے کی حد سے۴۵؍گنا زیادہ ہے اور اس کا تخمینہ ۹۲۴۷ء۶؍ کلوگرام لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:حج کی تیاریوں کے تناظر میں سعودی سیکوریٹی فورسیز کی پریڈ
یورپی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام سے براعظم کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ دوبارہ پابندیاں عائد کر سکتے ہیں ۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ۲۰۱۵ء کے معاہدے کے تحت یورپی فریقوں کی جانب سے کسی بھی نامناسب اقدام کا جواب دے گا۔بیان کے مطابق عراقچی نے ٹیلی فون پر گفتگو میں گروسی پر زور دیا کہ وہ `فریقین کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جوہری واچ ڈاگ رپورٹ کا فائدہ اٹھانے سے روکیں۔ایران نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔