Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرحوم آیت اللہ خامنہ ای کا جنازہ دفنانے سے قبل عراق سے گزرے گا: ایران

Updated: June 17, 2026, 10:05 PM IST | Tehran

ایران کا کہنا ہے کہ مرحوم آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کا جلوس دفن سے قبل عراق سے گزرے گا، اور۹؍ جولائی کو ایران کے شہر مشہد میں ان کی تدفین کی جائے گی۔ تہران کو تقریبا۲؍ کروڑ سوگواروں کی شرکت کی توقع ہے، تاہم عراق میں جنازے کے مقامات کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ایک ایرانی اہلکار نے بدھ کو بتایا کہ مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جنازہ عراق سے گزرنے کے بعد ایران میں دفن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ خامنہ ای اس سال فروری میں امریکہ-اسرائیل کے مشترکہ میزائل حملے میں شہید ہوئے تھے۔ سرکاری میڈیا کی ایک ویڈیو میں تہران کے میئر علی رضا ذاکانی نے کہا کہ خامنہ ای کی الوداعی تقریبات اور جنازے کا جلوس۴؍ سے۹؍ جولائی تک منعقد ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ،’’ ۸؍ جولائی۲۰۲۶ء کو یہ تقریبات عراق میں ہوں گی، اور۹؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو انشاء اللہ مشہدمیں خامنہ ای کو دفن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ایران معاہدہ حتمی نہیں، دوبارہ حملے ہو سکتے ہیں: ٹرمپ

یاد رہے کہ پڑوسی ملک ایران کی طرح عراق بھی اکثریتی شیعہ مسلم آبادی پر مشتمل ہے اور شیعہ اسلام کے انتہائی مقدس تاریخی مقامات کا نگہبان ہے، جن میں کربلا میں امام حسین اور نجف میں امام علی کے مقدس روضے شامل ہیں۔ جنازے کے جلوس کو ان سرزمینوں سے گزار کر تہران کا مقصد جاری علاقائی تنازع میں مذہبی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔تاہم، ذاکانی نے یہ واضح نہیں کیا کہ عراق میں کون سے مقامات پر علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ تاہم عراقی حکام نے بھی اس اعلان پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ذاکانی نے مزید کہا کہ تہران میں جنازے کی تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں، جہاں حکام کو تقریبا۲؍ کروڑ افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے۔ ان کے مطابق ایرانی دارالحکومت نے اس سے قبل کبھی اتنی بڑی تعداد کا اجتماع نہیں دیکھا۔ جب۱۹۸۹ء میں ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی کا انتقال ہوا تو سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ ان کے جنازے میں تقریبا ایک کروڑ سوگوار شریک ہوئے تھے۔ بعد ازاں اس عدد کو دگنا کرنا ایک دارالحکومت کے لیے زبردست لاجسٹک اور سیکیورٹی چیلنج پیش کر سکتا ہے جو پہلے ہی۲۰۲۶ء کے اوائل میں فوجی کشیدگی کے بعد ہائی الرٹ پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK