• Sun, 19 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کا اعلان ’’جوہری پروگرام پراقوام متحدہ کی قرارداد کا مزید پابند نہیں‘‘

Updated: October 19, 2025, 5:04 PM IST | Hague

ایران کا کہنا ہے کہ وہ اب جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا مزید پابند نہیں رہے گا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۳۱؍، جس نے۲۰۱۵ء کے جوہری معاہدے کی توثیق کی تھی، کی میعاد۱۸؍ اکتوبر۲۰۲۵ء کو سرکاری طور پر ختم ہو گئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایران نے سنیچر کو یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد۲۲۳۱؍، جس نے۲۰۱۵ء کے جوہری معاہدے کی توثیق کی تھی، کی میعاد ۱۸؍ اکتوبر۲۰۲۵ء کو سرکاری طور پر ختم ہو گئی اعلان کیا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا پابند نہیں رہا۔محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ قرارداد، جس نے تہران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی اجازت دی تھی، پہلے سے طے شدہ وقت کی حد کے مطابق باقاعدہ طور پر میعاد ختم ہونے کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، غزہ میں حملہ، ۱۱؍افراد شہید

بیان میں مزید کہا گیا،۲۰؍ جولائی۲۰۱۵ء کو منظور کی گئی قرارداد۲۲۳۱؍ کی جانب سے متعین کردہ دس سالہ مدت ۱۸؍ اکتوبر کو ختم ہو گئی ہےاور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام دفعات، پابندیاں اور میکانزم اس تاریخ سے ختم ہو گئے ہیں۔تہران نے سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے اپنے جوہری معاملے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "اب اس کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت کسی بھی دوسری غیر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاست کی طرح سلوک کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: پبلک سیکٹر کیپیبلیٹیزانڈیکس۲۰۲۵ء: پبلک سیکٹر رینکنگ میں مدینہ منورہ پہلے نمبر پر

بیان میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر ’’بداعتمادی‘‘ کا بھی الزام لگایا گیا اور کہا گیا کہ وہ۲۰۱۵ء کے جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیے بغیر قرارداد کے میکانزم استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ ۲۸؍ اگست کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے تحت ’’سنیپ بیک‘‘ میکانزم کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ایران پر اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔ یہ اقدام امریکہ کے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے بعد آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK