Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز کے بحری راستے پر اتفاق

Updated: August 16, 2026, 3:04 PM IST | Tehran

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے محفوظ راستے کا نقشہ طے پا گیا ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، تاہم آبنائے ہرمز میں مکمل امن و سلامتی کی بحالی امریکی مداخلت اور بحری پابندیوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے راستے کے نقشے پر اتفاق کر لیا، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔ دفاع پریس کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس میں موجودہ عدمِ تحفظ کی براہِ راست وجہ امریکا اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے متصل ساحلی ممالک کی حیثیت سے، اس معاملے پر بھرپور اور تعمیری مذاکرات کر چکے ہیں، جن کے نتیجے میں بحری آمدورفت کے ایک متفقہ راستے کا نقشہ طے پا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اٹلی پارلیمانی الیکشن ۲۰۲۷ء: میلونی کی پارٹی نوجوانوں، خاص طور پر جین زی میں سب سے زیادہ غیرمقبول

تاہم، انہوں نے زور دیا کہ اس آبی گزرگاہ میں مکمل امن و سلامتی کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امریکی مداخلت اور بحری پابندیاں ختم نہیں ہوتیں۔ اسماعیل بقائی نے ہرمز میں امریکہ اور اسرائیل کو عدم استحکام کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا عمان سے مذاکرات اور آبنائے ہرمز کھولنا۲؍ الگ معاملات ہیں، عمان کے ساتھ تکنیکی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں جس کا تعلق آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت سے ہے، تاہم، آبنائے ہرمز کھلنے کا انحصار امریکہ پر ہے، اسے مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK