Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی بحریہ دشمنوں کو تلخ شکست دینے کیلئے مکمل تیار

Updated: April 19, 2026, 12:13 PM IST | Mumbai

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایران کے آرمی ڈے پر تحریری پیغام،ایرانی فوج کو’اسلامی فوج‘ قرار دیا۔

A crowd of women participating in a rally for `martyred women` in Iran. Photo: INN
ایران میں ’شہید خواتین‘ کیلئے نکالی گئی ریلی میں شرکت کرنے والی خواتین کا جم غفیر۔ تصویر: آئی این این

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک تازہ ترین تحریری پیغام آج ایرانی میڈیانےشائع کیا ہے۔ایران میں آرمی ڈے کے موقع پر جاری اس پیغام میں ان دو موضوعات کاکوئی واضح ذکر نہیں کیا گیا جن پر حالیہ دنوں میں ایرانی حکام بات کرتے رہے ہیں یعنی آبنائے ہرمز اور ایران اور امریکہ مذاکرات۔پیغام کے ایک حصے میں ’دشمنوں‘ کو خبردار کیا گیاہےکہ ایرانی بحریہ انھیں ’نئی شکستوں کا مزا چکھانے‘ کے لیے تیار ہے ،تاہم اس بارے میں مزید وضاحت نہیں کی گئی۔واضح ہو کہ ایران میں ۱۹۷۹ءکے انقلاب کے بعد سے اس دن کو آرمی ڈے کا نام دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پہلے پیغام کی مانند یہ بھی مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک تحریری پیغام تھا۔ وہ مارچ کے اوائل میں سپریم لیڈر بننے کے بعد سے عوام میں نظر نہیں آئے۔بی بی سی فارسی کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں ایرانی فوج کو ’اسلام کی فوج‘ کہا اور یہ بھی کہا کہ یہ فوج پچھلی دو مسلط کردہ جنگوں کی طرح اب بھی اپنی زمین،پانی اور جھنڈے کا بہادری سے دفاع کر رہی ہے۔اس پیغام میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج ان کے والد علی خامنہ ای کا یوم پیدائش بھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران نے اپنی فضائی حدود بھی جزوی طور پر کھول دی

واضح ہوکہ یہ پیغام ایسے وقت میں جاری ہوا جب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ۱۰؍سے زیادہ فوجی ایران کی بحری ناکہ بندی کے نفاذ پر عمل پیرا ہیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک طیارہ بردار بحری جہاز کی تصویر شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران پر بحری محاصرہ کرنے میں حصہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۱۰؍ ہزار سے زیادہ امریکی سیلرز، میرینز اور ایئر مین ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا جانے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کو نافذکر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ ایران کے اس اعلان کے باوجود کہ آبنائے ہرمز اب تجارتی جہازوں کے لیے کھلا ہے، ناکہ بندی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز میں۲؍ جہازوں پر ایران کی فائرنگ، ایک ہندوستانی جہاز بھی شامل

کوئی بھی ملک ایران پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا: ایران کا دوٹوک اعلان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےکہا ہے کہ امریکی صدر ضرورت سے زیادہ بولتے ہیں اور ان کے متضاد بیانیے کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ اصل میں چاہتےکیاہیں۔سعید خطیب زادہ نے واضح کیا کہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں ہے، تاہم اگر امریکہ نے دوبارہ حملے کی غلطی کی تو ایران اپنا بھرپور دفاع کرے گا اور آخری سپاہی تک لڑے گا۔انہوں نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا کوئی بھی غیر قانونی حکم تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غلامی اور نوآبادیاتی نظام کا دور اب ختم ہو چکا ہے اور امریکہ دوسرے ملکوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا کہ ایران کسی بھی صورت اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنی حدود کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK