Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران جنگ: مہنگائی اور بڑھتے سفری اخراجات سے ایشیا کا سیاحتی شعبہ شدید متاثر

Updated: May 31, 2026, 7:12 PM IST | Bangkok

ایران بحران کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سفری اخراجات میں اضافے نے سیاحتی صنعت کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایشیا کے کئی ایسے ممالک، جن کی معیشت کا بڑا دارومدار سیاحت پر ہے، بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور سیاحوں کی تعداد میں کمی کے خدشات سے دوچار ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ایران بحران کے باعث ایشیا کے کئی سیاحتی ممالک شدید معاشی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی فضائی ایندھن کی قیمتوں، پروازوں کی منسوخی، فضائی راستوں میں رکاوٹوں اور مہنگے سفری اخراجات نے تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا اور دیگر سیاحتی معیشتوں کو متاثر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث بہت سے سیاح اپنے سفری منصوبے منسوخ یا مؤخر کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ملیح آباد: کسمنڈی کلاں کے سروے میں مسجد اور قبروں کے شواہد پائے گئے

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران۔ اسرائیل کشیدگی کے نتیجے میں عالمی تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کا براہِ راست اثر ایئرلائنز، ہوٹلوں، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے وابستہ کاروباروں پر پڑا ہے۔ کئی فضائی کمپنیوں نے اضافی فیول سرچارج عائد کئے ہیں جبکہ بعض پروازیں منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کی گئی ہیں، جس سے سفر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ 
این ڈی ٹی وی ٹریول کے مطابق عالمی سیاحتی ادارے’ڈبلیو ٹی ٹی سی‘نے اندازہ لگایا ہے کہ ایران۔ اسرائیل تنازع کے باعث مشرقِ وسطیٰ کے سیاحتی شعبے کو روزانہ تقریباً۶۰؍ کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کمی کی بڑی وجوہات مسافروں کا اعتماد متاثر ہونا، فضائی رابطوں میں رکاوٹ اور علاقائی کشیدگی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: آج تک کے تاج محل کو ہندومندر قرار دینے کے شو میں ترمیم کا ریگولیٹرکا حکم

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز اور دیگر اہم تجارتی و فضائی راستوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو ایشیا پیسیفک خطے کی اقتصادی ترقی بھی متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ سیاحت پر انحصار کرنے والی معیشتوں کو آمدنی، روزگار اور غیر ملکی زرمبادلہ کے شعبوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK