• Fri, 06 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا پرینکا چوپڑہ ’’ڈان ۳‘‘ اور ’’کرش ۴‘‘ کی تیاری کررہی ہیں؟

Updated: February 05, 2026, 7:20 PM IST | Mumbai

پرینکا چوپڑہ تقریباً چھ سال بعد ہندوستانی سنیما میں واپسی کے لیے تیار ہیں، اور ایس ایس راجامولی کی آنے والی فلم ’’وارانسی‘‘ میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں، اداکارہ نے اپنی بہت پسند کی بولی وڈ فرنچائزز ’’ڈان‘‘ اور’’کرش ‘‘ کے ممکنہ مستقبل کے بارے میں بھی اشارے دیے، جس سے دونوں سیریز میں ان کی واپسی کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔

Priyanka And Shah Rukha.Photo:INN
شاہ رخ اور پرینکا۔ تصویر:آئی این این

پرینکا چوپڑہ تقریباً چھ سال بعد ہندوستانی سنیما میں واپسی کے لیے تیار ہیں، اور ایس ایس راجامولی کی آنے والی فلم ’’وارانسی‘‘ میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں، اداکارہ نے اپنی بہت پسند کی بولی وڈ فرنچائزز ’’ڈان‘‘ اور’’کرش ‘‘ کے ممکنہ مستقبل کے بارے میں بھی اشارے دیے، جس سے دونوں سیریز میں ان کی واپسی کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ۔
 پرینکا چوپڑہ  کو آخری بار فرحان اختر کی ’’ڈان‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جو بالآخر ایک کلٹ فرنچائز بن گئی۔اگرچہ ’’ڈان۳‘‘ کا باقاعدہ   اعلان کیا گیا تھا اور رنویر سنگھ کو  مرکزی کرداراداکرنا تھا، بعد کی اطلاعات میں کہا گیا کہ پروجیکٹ ان کے جانے کے بعد رک گیا  اور فرحان اختر نے اپنی توجہ دیگر پروجیکٹس پر مرکوز کر دی۔ اسی دوران، خبریں یہ بھی سامنے آئیں کہ پرینکا ممکنہ طور پر ’’کرش ۴‘‘ میں بھی اپنے کردار میں واپسی کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’گھوس خور پنڈت‘‘ تنازع: نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس موصول، فلم کی ریلیز روکنے کے لیےرِٹ پٹیشن

اس  قیاس آرائی کے جواب میں، ایک انٹرویو میں پرینکا نے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ میں ان میں سے کسی کے بارے میں بات کر سکتی ہوں یا نہیں۔‘‘جس پر ان کی وارانسی فلم کے ساتھی مہیش بابو نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’’تو پھر کچھ تو ہو رہا ہے۔‘‘ اگرچہ پرینکا نے افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی، لیکن انہوں نے وعدہ کیا کہ  ’’دلچسپ دن آنے والے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ: پاکستان ہندوستان کے ساتھ نہیں کھیلے گا، شہباز شریف کا اعلان

اس دور کو خاص طور پر دلچسپ قرار دیتے ہوئے، پرینکا نے مزید کہا کہ ’’یہ (وارانسی) وہ پہلی فلم ہے جو میں تقریباً چھ سال بعد ہندوستان  میں کر رہی ہوں، اور بس واپس آ رہی ہوں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ پرانے کردار یا فرنچائزز میں واپس آنے کے لیے  تیار  ہیں  بشرطیکہ کہ کہانیاں دلچسپ ہوں۔ ’’کرش ۴‘‘ کے حوالے سے قیاس آرائی پچھلے سال زور پکڑ گئی تھی جب رپورٹس میں کہا گیا کہ رتیک  روشن بطور ڈائریکٹر شامل ہو سکتے ہیں  اور پرینکا چوپڑہ  اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ قیاس آرائی اس وقت اور بڑھ گئی جب  رتیک کو پرینکا اور ان کے شوہر نک جوناس کے ساتھ امریکہ میں وقت گزارتے دیکھا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK