Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بن گیا، آبادی میں ۲۱؍ فیصد اضافہ

Updated: June 11, 2025, 12:20 PM IST | Agency | New Delhi

۲۰۱۰ء سے۲۰۲۰ء کے درمیان یہ اـضافہ درج کیا گیا ہے، پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ ، دنیا میں مسلمانوں کی کل آبادی ۲۰۰؍ کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

معروف غیر سرکاری تنظیم پیو(PEW) ریسرچ سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے  پھیلنے والا مذہب بن چکا ہے۔ ساتھ ہی یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہبی گروپ بھی ہے۔۲۰۱۰ء سے۲۰۲۰ء کے درمیان مسلم آبادی میں ۲۱؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے یعنی  دنیا میں مسلمانوں کی آ بادی ۱۷۰؍ کروڑ (۱ء۷؍ ارب ) سے بڑھ کر ۲۰۰کروڑ (۲؍ ارب ) تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  یہ اضافہ عالمی اوسط آبادی میں اضافہ  سے د گنا ہے۔’اے بی پی نیوز ‘ پورٹل کی خبر کے حوالے سے جاری ہونے والی  رپورٹ کے مطابق اب دنیا  کے چار میں سے  ایک شخص مسلمان ہے یعنی مسلمانوں کی پوری دنیا کی آبادی میں ۲۶؍ فیصد عالمی حصہ داری ہے۔ دوسری طرف غیر مسلموں کی آبادی میں بھی ۹ء۷؍فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے لیکن اس میں ہندوؤں کی آبادی میں ایک  فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ ۲۰۱۰ء میں دنیا میں ہندوؤں کی آبادی ۱۵؍ فیصد تھی، جو۲۰۲۰ء میں ۹ء۱۴؍ فیصد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھئے:برطانیہ، آسٹریلیا، کنیڈا، نیوزی لینڈ اور ناروے کی ۲؍ اسرائیلی وزراء پر پابندی

پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی۲۰۱۰ء سے ۲۰۲۰ء کے درمیان شمالی امریکہ میں ۵۲؍ فیصد بڑھی ہے۔ یہاں کل مسلم آبادی ۵۹؍ لاکھ ہے۔دنیا کے الگ الگ حصوں میں مسلم آبادی میں اضافہ کے بارے میں بات کی جائے تو   ’سب-سہارا‘ افریقہ میں ۳۴؍ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ قدرتی آبادی میں اضافہ کی وجہ سے مسلم آبادی میں زیادہ اضافہ درج کرتا ہے۔ ایشیا پیسفک ریجن میں کل مسلم آبادی ۲۶؍ فیصد ہے جہاں۴ء۱؍ فیصد مسلم آبادی بڑھی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK