• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یومِ اساتذہ پر اسلام جمخانہ اور سیوا کی جانب سے ۱۶؍ اساتذہ کو اعزاز

Updated: September 07, 2026, 1:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اسلام جمخانہ اور سیوا نے وعدہ کیا کہ وہ بامعنی اور قابل قدر خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

A view of the event held at Islam Gymkhana on the occasion of Teachers` Day. Picture: INN
یوم اساتذہ کی مناسبت سے اسلام جمخانہ میں منعقد ہ تقریب کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

اسلام جمخانہ نے سیوا  کے اشتراک سے۵؍ ستمبر۲۰۲۶ءکو ممبئی کے اسلام جمخانہ میں یوم اساتذہ کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرسماج اور آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: انڈونیشیا: آتش فشاں کی راکھ سے۵؍ ہوائی اڈے متاثر آپریشن معطل، سیکڑوں پروازیں منسوخ

تقریب کے دوران تعلیم کے شعبے میں غیر معمولی عزم، خدمات اور نمایاں کردار ادا کرنے والے۱۶؍ممتاز اساتذہ کو اعزاز پیش کیا گیا۔ ہر اعزاز یافتہ استاد کو ان کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں ’یومِ اساتذہ ایوارڈ‘ اور اعزازی سند پیش کی گئی۔یہ اعزازات ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی ( صدر اسلام جمخانہ) نے ایڈوکیٹ رضوان مرچنٹ، ڈاکٹر یونس لویا اور کارپوریٹر امرین شہزاد ابراہانی کے ساتھ پیش کئے۔ اس موقع پر متعدد ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے:آج سےمختلف مراکز پر الیکٹرانک میٹر اپ ڈیٹ کرانے کی سہولت

اس موقع پر منتظمین نے اساتذہ کی خدمات پر کہا کہ تعلیم دینے والوں کی خدمات کا اعتراف دراصل سماج کے لئے ان کی بے مثال کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اسلام جمخانہ اور سیوا نےوعدہ کیا کہ وہ ان افراد کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو تعلیم اور سماج کے لئے بامعنی اور قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK