Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ایک لیڈر جائیگا تو دوسرا اس کی جگہ لے لے گا‘

Updated: August 03, 2024, 12:47 PM IST | Agency | Tehran

آیت اللہ خامنہ ای سے آخری ملاقات میں ہانیہ کا پیغام، شہادت سےایک روز قبل کہاتھا کہ ’’موت اور زندگی اللہ دیتا ہے، وہ ہر چیز سے واقف ہے۔‘‘

A photo of Ismail Haniyeh`s last meeting with Ayatollah Khamenei. A few hours later, while he was sleeping, he was ambushed and martyred. Photo: INN
آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ اسماعیل ہانیہ کی آخری ملاقات کی تصویر۔اس کے چند گھنٹوں  بعد جب وہ سو رہے تھے، دھوکے سےحملہ کرکے انہیں شہید کردیاگیا۔ تصویر : آئی این این

منگل کی رات اپنی شہادت سے قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے آخری ملاقات ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے کی تھی۔ اس ملاقات میں  انہوں نے زندگی اور موت سے متعلق قرآنی آیات کو پڑھتے ہوئے کہاتھا کہ ’’زندگی اور موت دینے والی ذات اللہ کی ہے، وہ ہر چیز سے واقف ہے۔ ‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نےکہاتھا کہ ’’ایک لیڈر چلا جائے گا تو دوسرا اس کی جگہ لے لے گا۔ اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:’اسماعیل ہانیہ کاخون رائیگاں نہیں جائیگا، یہ فلسطین کی آزادی کی راہ ہموارکریگا‘

ایرانی میڈیا نے اسماعیل ہانیہ اور آیت اللہ خامنہ ای کی آخری گفتگو کی تفصیلات جمعہ کو جاری کی ہیں جس میں ہانیہ نے کہا تھا کہ ’’یہ دنیا اسی طرح رہے گی، اللہ تعالیٰ ہی زندگی اور موت پر قابض ہے، وہ ہی خوشی اور غم دیتا ہے لیکن امت مسلمہ ہمیشہ رہے گی۔ ‘‘خیال رہے کہ انہوں نے یہ الفاظ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے بعد بطورصدر محمود پیزشکیان کی حلف برداری کے تناظر میں کہے تھے۔ اس کے جواب میں خامنہ ای نے حماس کی جدوجہد کی تائید کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ سے کہا تھاکہ’’آپ ایک ایسا چھوٹا گروپ ہیں جو ایک بڑی فوج امریکہ، نیٹو، برطانیہ اور دیگر ممالک کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب فلسطین سمندر سے دریا تک قائم ہو گا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئتے:ٹرینوں کی ٹکر روکنے کیلئے ’کو َچ ‘ سسٹم لگانے کو منظوری مل گئی ہے : اشوینی ویشنو

اس بیچ ہانیہ کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جارہاہے جسے اسماعیل ہانیہ کی زندگی کا آخری ویڈیو قرار دیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں وہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان سے ہنستے مسکراتے گلے ملتے اور گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں اسماعیل ہانیہ انگلیوں سے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس دوران وہ وہاں موجود دیگر مندوبین سے بھی مل رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK