اسرائیل کے دائیں بازو کے لیڈر ایتمار بین گویر نے غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو اجازت دی ہے کہ وہ الاقصیٰ مسجد میں اپنے دورے کے درمیان گاناگا سکتے ہیں اور رقص بھی کرسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 27, 2025, 10:00 PM IST | Gaza Strip
اسرائیل کے دائیں بازو کے لیڈر ایتمار بین گویر نے غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو اجازت دی ہے کہ وہ الاقصیٰ مسجد میں اپنے دورے کے درمیان گاناگا سکتے ہیں اور رقص بھی کرسکتے ہیں۔
اسرائیل کے دائیں بازو کے قومی تحفظ کےلیڈر ایتمار بین گویر نے غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ الاقصیٰ مسجد میں اپنے دورے کے درمیان گانا گا سکتے ہیں اور رقص بھی کرسکتے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے چینل ۷؍ نے جمعرات کورپورٹ کیا ہے کہ ’’سال میں پہلی مرتبہ یہودی زائرین کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ مقدس مقام پر براہ راست گا سکتے ہیں اور رقص بھی کرسکتے ہیں۔‘‘ ایتمار بین گویر ، جو خود کو دائیں بازو کی اسرائیلی پارٹی کا سربراہ بتاتے ہیں ، نے اسرائیلی پولیس کو ان کی حفاظت پر مامور کیا ہے۔ اسرائیل کے چینل ۷؍ کے مطابق ’’ اسرائیلی پولیس نے کمپاؤنڈ میں یہودی عبادت اور گانے کی اجازت دے دی ہے۔ پولیس کمشنر کوبی شبتائی نے مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو احکامات جاری کئے ہیں۔
خلاف ورزیوں میں اضافہ
تین ہفتے پہلے بین گویر نے اپنےدفترمیں لیڈران سے ملاقات کی تھی اور الاقصیٰ مسجد میں یہودی عبادت کی وکالت کی تھی۔ میٹنگ کے دوران شرکت کنندگان نے یہودی مذہبی رسومات میں توسیع کی منظوری کی تجویز پیش کی تھی جن میں ممنوعہ علاقوں میں مجمع کے ساتھ گانا گانا بھی شامل ہے۔میٹنگ کے دوران بین گویر نے کہاتھا کہ ’’میری پالیسی یہ ہے کہ کمپاؤنڈ میں گانا گانے کی اجازت دی جائے۔‘‘ رپورٹ میں اسرائیلی حکام کی سرکاری تصدیق کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔