۸۰؍سے زائد ربیوں نے غزہ میں اسرائیل سے بھوک اور آبادکاروں کے تشدد سے نمٹنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران تاریخ کے انتہائی شدید بحرانوں میں سے ایک ہے۔
EPAPER
Updated: August 22, 2025, 4:52 PM IST | Telaviv
۸۰؍سے زائد ربیوں نے غزہ میں اسرائیل سے بھوک اور آبادکاروں کے تشدد سے نمٹنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران تاریخ کے انتہائی شدید بحرانوں میں سے ایک ہے۔
۸۰؍ سے زائد بین الاقوامی آرتھوڈوکس ربیوں کے اتحاد نے ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیل پر غزہ پٹی میں بھوک سے نمٹنے کا مطالبہ کیا گیا ساتھ ہی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت بھی کی۔امریکن یہودی کمیٹی کے سابق بین الاقوامی ڈائریکٹر ڈیوڈ روزن نے منگل کو ایک مشترکہ بیان ’’غزہ میں انسانی بحران کے پیش نظر اخلاقی وضاحت، ذمہ داری اور یہودی آرتھوڈوکس ردعمل کا مطالبہ‘‘سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں عام بھوک کا سامنا کرے اور انتہائی پسند آبادکاروں کے تشدد کی مذمت کرے۔
ربیوں نے بیان میں لکھا، ’’غزہ میں پھیلتا ہوا انسانی بحران تاریخ کے انتہائی شدید بحرانوں میں سے ایک ہے،‘‘ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ حماس کے حملے ،اسرائیل کی حکومت کو غزہ کی شہری آبادی کی گہری تکلیف کے لیے اپنی ذمہ داری کو قبول کرنے سے بری نہیں کرتے۔‘‘انہوں نے نوٹ کیا کہ اسرائیل کی ’’طویل فوجی مہم‘‘ نے غزہ کو تباہ کر دیا ہے اور انہوں نے تل ابیب کی حکومت پر زور دیا کہ وہ بڑے پیمانے پر بھکمری کو روکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی غزہ سے جبری جلا وطنی ان تجاویز میں سے ایک تھی،نشاندہی کی، کہ ’’اس تباہی کے درمیان، وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے جنگ کے بعد واضح وژن کی غیر موجودگی نے اسرائیلی حکومت میں انتہائی شدت پسند آوازوں بشمول مذہبی صہیونی برادری کے وزراء کو پریشان کن تجاویزپیش کرنے کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پرھئے: مائیکروسافٹ ہیڈ کوارٹرس، واشنگٹن: موجودہ، سابق ملازمین کا غزہ نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مستقبل اس کی ’’اخلاقی وضاحت ‘‘پر منحصر ہے، اور سب کے لیے انصاف، راستبازی اور امن کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر۲۰۲۳ء کے بعد سے غزہ میں ۶۲؍ ہزار ۲۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہےخطے کے محاصرے کے نتیجے میں غزہ میں قحط کے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔گذشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر نیتن یاہو اور اس کے سابق دفاعی وزیر یوآو گیلانٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔اسرائیل کے خلاف اس خطے پر جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔ —