Inquilab Logo

غزہ اموات کی آماجگاہ بن چکا ہے: ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس

Updated: February 22, 2024, 7:15 PM IST | Jerusalem

ڈبلیوایچ او کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ اموات کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ جب تک جنگ جاری رہے گی مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے غزہ میں غذا اور دیگر بنیادی چیزوں کی قلت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کس قسم کی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں لوگوں کو غذا اور پانی کی قلت کا سامنا ہے، طبی معاونین کو بموں کا نشانہ بننے کا خطرہ ہے اور طبی سہولیات نہ ہونے کے سبب اسپتالوں کومجبوراً بند کرنا پڑرہا ہے۔

WHO Director Tedros Adhanom. Photo: INN
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادھانوم۔ تصویر: آئی این این

جینوا میں پریس کانفرنس کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے رپورٹرس سے کہا کہ غزہ اموات کا مرکز بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کا آدھے سے زائد حصہ اسرائیلی حملوں کے سبب تباہ ہو گیا ہے۔۲۹؍ سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جنہیں مردہ خیال کیا جارہا ہے۔ متعدد افراد زخمی ہیں۔

ٹیڈروس ادھانوم نے شمالی غزہ میں مختلف ایجنسیوں جیسے، ورلڈ فوڈ پروگرام کی غزہ تک رسائی ممکن نہ ہو پانے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی تب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جائے گی اور انسانی امداد کی سپلائے بھی متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطینی بچوں نے اپنی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے ریلی نکالی

سیکوریٹی انتظامات کے خراب ہونے کے سبب ڈبلیو ایف پی نے بھی غزہ میں انسانی امداد کی کارروائی روک دی ہے۔ انہوں نے انسانی امدادی کارکنان کیلئے  سنگین خطرات اور ان کی حفاظت کی یقین دہانی پر بھی زور دیا ۔ بعد ازیں انہوں نے کہا کہ ہم کس قسم کی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں لوگوں کو غذا اور پانی کی محرومی کا سامناہے، جہاں ایسے افراد بھی علاج سے محروم ہیں جو چل تک نہیں سکتے۔

ہم کس قسم کی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاںطبی معاونین کے بھی بم کا نشانہ بننے کا رسک ہے حالانہ کہ وہ جانیں بچانے کا کام کر رہے ہیں۔اسپتالوں میں بجلی اور لوگوںکی جان بچانے کیلئے طبی امداد نہیں ہیںجس کے سبب مجبورا اسپتالوں کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ تین دنوں یں یو این کی ہیلتھ ایجنسی اور دیگر ساتھیوں نے خان یونس کے ناصر اسپتال میں متعدد ایمرجنسی مشن کا سامنا کیا ہےتا کہ وہ شدید بیمار مریضوں ، جن میں بچے بھی شامل ہیں،کو بچا سکیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کو فلسطینی مقبوضہ علاقوں کو ترک کرنے کا فوری حکم نہیں دیا جانا چاہئے: امریکہ

ٹیڈروس نے مزید کہا کہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ کام نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈبلیو ایچ اومریضوں کو منتقل کر رہا ہے۔ ان میں بہت سے ایسے مریض ہیں جو چل بھی نہیں سکتے۔

اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی کو ملبے کے پاس دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK