• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی فوج ہم پر گولیاں برسا سکتی ہے: صمود فلوٹیلا کے بوسنیائی کارکن

Updated: September 08, 2025, 9:53 PM IST | Jerusalem

غزہ کی جانب روانہ امدادی کشتی فلوٹیلا صمود کے ایک بوسنیائی کارکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہمیں منزل تک پہنچنے نہ دینے کیلئے اسرائیلی فوج ہم پر گولی چلاسکتی ہے یا ہماری کشتی ڈبو سکتی ہے۔

Workers aboard the Global Sumud flotilla. Photo: X
گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار کارکنان۔ تصویر: ایکس

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور خطے میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک بوسنیائی رکن نے خبردار کیا کہ اسرائیل فلوٹیلا کو اپنی منزل تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کر سکتا ہے، یہاں تک کہ اس مقصد کے تحت وہ ان پر گولیاں بھی چلا سکتا ہے۔ بورس وٹلاسل جو ۳۱؍ اگست کو بارسلونا سے روانہ ہونے کے بعد سسلی سے روانہ ہونے والے جہازوں کے فلوٹیلا میں شامل ہوئے، نے سراجیوو میں قائم غزہ موومنٹ کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں آن لائن بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی صورتحال کے بارے میں یورپ میں عوامی بیداری روز بروز بڑھ رہی ہے اور فلوٹیلا کو دنیا بھر سے حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اسرائیل ہماری کشتیوں کو روکنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ ذاتی طور پر مجھے نہیں لگتا کہ وہ ہمیں گرفتار کریں گے، کیونکہ اس سے اسرائیلی افواج مشکل میں پڑ جائے گی۔ اس وقت ۵۰؍ سے زائد کشتیاں غزہ کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہمیں اپنے ہدف تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیپال: سوشل میڈیا پر پابندی، نوجوانوں کا مظاہرہ، پارلیمنٹ کا گھیراؤ

انہوں نے خبردار کیا کہ ’’اسرائیلی فوج فائرنگ کر سکتی ہے یا کشتیوں کو ڈبو بھی سکتی ہے۔ اس صورت میں ہم اپنی منزل پر پہنچنے کے بجائے اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ تقریباً ۲۰؍ کشتیاں گزشتہ ماہ کے آخر میں بارسلونا سے فلوٹیلا کے حصے کے طور پر روانہ ہوئی ہیں، جس کے بعد اس ہفتے کے شروع میں اٹلی کے شہر جینوا سے ایک اور قافلہ روانہ ہوا۔ ایک تیسرا بحری بیڑا تیونس سے غزہ کی طرف روانہ ہوگا۔ بارسلونا والا بیڑا تیونس پہنچ گیا ہے اور اب وہاں سے یہ بیڑہ غزہ کی جانب بڑھے گا۔ انہیں راستے میں اٹلی اور یونان کے بیڑے بھی ملیں گے اور سبھی ساتھ میں غزہ کی جانب جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ : فلسطین ایکشن کے حق میں پُرزور احتجاج،۹۰۰؍گرفتار

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکوریٹی فیز کی درجہ بندی (آئی پی سی) نے ۲۲؍ اگست کو اطلاع دی کہ شمالی غزہ میں قحط نے زور پکڑ لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی ناکہ بندی جاری رہنے سے یہ پھیل سکتا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ جمعہ کو اپنے ۷۰۰؍ ویں دن میں داخل ہوئی۔ اسرائیل نے اب تک ۶۴؍ ہزار فلسطینیوں کا قتل کیا ہے۔ گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اسرائیل کو انکلیو پر جنگ کیلئے عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK