Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلی فلم پانے کیلئے ۱۵؍ سال لگے، امسال ۳؍ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں: اویناش تیواری جذباتی

Updated: April 13, 2026, 4:28 PM IST | Mumbai

اویناش تیواری، جنہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے آہستہ آہستہ ایک مضبوط پہچان بنائی ہے، اپنے کرداروں کے انتخاب اور شاندار اسکرین پریزنس سے مسلسل ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔

Avinash Tiwary.Photo:INN
اویناش تیواری۔ تصویر:آئی این این

اویناش تیواری، جنہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے آہستہ آہستہ ایک مضبوط پہچان بنائی ہے، اپنے کرداروں کے انتخاب اور شاندار اسکرین پریزنس سے مسلسل ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ اداکار حال ہی میں وشال بھردواج کی فلم اورومیو میں نظر آئے، جس میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری بھی شامل تھیں۔ اب وہ جلد ہی گنی ویڈس سنی ۲؍ میں  میدھا شنکر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔ فلم کی تشہیر کے دوران اویناش نے ۲۰۲۶ء میں اپنی تین ریلیزز پر خوشی کا اظہار کیا۔
اویناش تیواری کا منفرد کارنامہ
۲۰۲۶ء اویناش کے لیے خاص سال ہے کیونکہ اس میں ان کی تین بڑی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ اس کا آغاز او رومیو  سے ہوا، اس کے بعدگنی ویڈس سنی ۲؍ جو ۲۴؍ اپریل کو ریلیز ہوگی، اور سال کے آخر میں وہ ہلکی پھلکی رومانوی فلم ’’او ساتھی رے ‘‘ میں نظر آئیں گے، جسے امتیاز علی پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اویناش نے کہا کہ ایک ہی سال میں دو نہیں بلکہ تین فلموں کا ریلیز ہونا ان کے لیے ایک خوش قسمتی اور اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی پہلی فلم حاصل کرنے میں ۱۵؍ سال لگے اور اس کے بعد کی ہر کامیابی کو وہ اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ اور سلمان کی سالگرہ کی تقریبات پر ہم سب انہیں صرف ’’دعائیں‘‘ دیتے ہیں، تحفہ نہیں: ایکتا کپور


انہوں نے مزید کہاکہ ’’ میرے خیال میں یہ ایک ایسا لمحہ ہے جس میں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ ایک ہی سال میں دو نہیں بلکہ تین فلموں کا ریلیز ہونا کتنا نایاب اور خوش قسمت موقع ہے۔ مجھے اپنی پہلی فلم تک پہنچنے میں ۱۵؍ سال لگے اور اس کے بعد جو کچھ بھی ملا وہ آپ جیسے لوگوں (مداحوں) کی محبت اور حمایت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ جب بھی مجھے کوئی موقع ملتا ہے، میں خود کو یاد دلاتا ہوں کہ میں یہاں ناظرین کی وجہ سے ہوں۔ اگر آپ نہ آئیں تو میں اس اسٹیج پر نہیں ہوں گا۔ جب بھی مجھ سے اس طرح کا سوال کیا جاتا ہے، میں دل سے شکر گزار محسوس کرتا ہوں، جیسے ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کر رہا ہوں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ سخت محنت کرتا رہوں گا تاکہ اس محبت کے قابل بن سکوں، لیکن میں مزید کی امید بھی رکھتا ہوں۔ دل سے شکر گزار ہوں، شکریہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آرسی بی نے ممبئی انڈینس کو ۱۸؍ رن سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی


اویناش اور میدھا کے علاوہ، گنی ویڈس سنی ۲؍ میں ایک شاندار معاون کاسٹ بھی شامل ہے، جن میں سدھیر پانڈے، گووند نامدیو، گوپی بھلا، نینی دکشت، وشوناتھ چٹرجی اور روہت چودھری شامل ہیں۔ اس فلم کی کہانی اور ہدایت کاری پرشانت جھا  نے کی  ہے، اور یہ ۲۴؍ اپریل  ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK